شکستوں کے انبار ، پاکستان ون ڈے رینکنگ میں خوار

 Pakistan ODI

Pakistan ODI

دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ، پاکستان کے نویں نمبر نے بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔

آسٹریلیا پہلے نیوزی لینڈ دوسرے اور جنوبی افریقہ کی ٹیم تیسرے نمبر پر آ گئی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نواں نمبر ملا جو انیس سو بانوے کے چیمپئن شاہینوں کے لیے خطرے کا نشان بن گیا ۔ نویں نمبر سے آگے پاکستان کو مشکل سے مشکل سیریز کھیلنا ہیں ۔ قومی کھلاڑی ابھی دورہ انگلینڈ میں پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلیں گے ۔

یو اے ای میں ویسٹ انڈیز ، سال کے آخر پر آسٹریلیا میں اِن ایکشن ہونا شیڈول ہے ۔ چلتے چلتے دوہزار سترہ کی چیمپئنز ٹرافی آ جائے گی ۔

پریشان کن بات یہ ہے کہ اگر ستمبر دو ہزار سترہ کو بھی یہی نواں نمبر رہا تو پاکستان کو پہلی بار ورلڈ کپ دوہزار انیس کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہو گا اور یہ پاکستان کرکٹ کی بدترین تاریخ ہو گی ۔