یوم دفاع خواتین کے ہمراہ

Pakistan Defence Day

Pakistan Defence Day

تحریر: شاہ بانو میر
شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کے زیر اہتمام 5 ستمبر کو 2 بجے سہ پہر انشاءاللہ خواتین اور بچوں کے ساتھ دفاعِ پاکستان کو انشاءاللہ پوری طاقت کے ساتھ اس لئے منانا ہے کہ بھرت کی بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستان کو کمزور کرنے کی دیگر سازشوں کو ناکام بنانے کیلیۓ پوری دنیا میں دفاع پاکستان کو اس بھرپور انداز میں منایا جائے کہ دشمن پر ہمارے طاقتور عزائم ،کی دھاک بیٹھ جائے جنرل راحیل پاک فوج کا وہ جانباز سپہ سالار جس نے سیاستدانوں کو کونے میں لگا دیاـ

اس نے عملی طور پے سیاست سے لے کر سفارت کاری کے ہر شعبے میں نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ پہلی بار بڑے مگر مچھوں کی نیند حرام کر دی ـ یہی ہے نیا پاکستان یہی ہے کامیاب ملک اور نئی سوچ اپنے بچوں کو یہاں رہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ جوڑتے ہوئے ان کے اندر بھی وطن کی محبت اور اس کی بے بس عوام کر درد ایسے پروگرامز سے ان کے دلوں میں منتقل کریںـ ماں نسل کو سنوارتی ہے ـ قوم بناتی ہے آج ہم ماوؤں کو اپنی مصروفیات ترک کر کے اپنے بچوں کو بہترین انسان بہترین مسلمان بنانے کی ضرورت ہے جو ایسے پروگرامز سے ممکن ہےـ

Child Gifts

Child Gifts

انشاءاللہ 5 ستمبر کو بچوں کیلیۓ ہمیشہ کی طرح پھر سے تحائف لئے ہوئے اور خواتین کیلیۓ بھی تحفوں کی قطار مگر سوال کے جواب دینے کے بعد آئیے علم سیکھیں اچھا ماحول دیں پاکستان کی سوچ کو زندہ کریں پاکستان کو اندرونِ ملک سے جو غدار کمزور کرتے آج ہم باہر بیٹھ کر پاکستان کیلیۓ مثبت انداز دکھا کر اس نقصان کو پورا کریں خواتین یہ وہ پروگرام ہے جس میں کسی سے کچھ لیا نہیں جاتاـ

مگر علم تحائف اور شعور بانٹا جاتا ہے آجائیے افواجِ پاکستان کا ساتھ دیں ان کو خراجِ تحسین پیش کریں پاکستان کی عظمت کو اجاگر کریں بچوں کو پاکستانی پرچموں سے سجے ہوئے ہال میں دعاوؤں کے ساتھ استحکام پاکستان کیلیۓ اکٹھے ہو کر دشمن کو انگشتِ بدنداں کر دیں آجائیے یومِ دفاع پاکستان پشاور کے شہید بچوں کے ساتھ افواجِ پاکستان کے ساتھ پاکستان زندہ بادـ

Shah Bano Mir Adeb Akademi

Shah Bano Mir Adeb Akademi

تحریر: شاہ بانو میر