دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 پاکستان

Ideas 2016 Pakistan

Ideas 2016 Pakistan

تحریر : حفیظ خٹک
شہر قائد کے ایکسپو سینٹر میں 22 سے 25 نومبر تک نویں بین الاقومی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016منعقد ہوگی ۔جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ شہر قائدسمیت پورے ملک کی عوام دفاعی نمائش کی کامیابی سے ہمکنار ہونے کے لئے دعاگو ہیں۔ ایکسپو سینٹر میں ہونے والی ہر نمائش ہی کراچی کے عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالیتی ہے ،نمائش کنندگان کو اپنے مقاصدکاحصول ہوتاہے وہیں پر عوام کی بڑی تعداد ان نمائشوں میں شریک ہوتی ہے۔ تاہم دفاعی نمائش جو گذشتہ 8برسوں سے منعقد کی جارہی ہیں ان کی اہمیت ایکسپو سینٹر کی تمام نمائشوں سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔ نمائش میں بین الاقوامی مندوبین اور دفاعی آلات تیار کرنے والی مختلف ممالک کی کمپنیاں آئیڈیاز2016 میں شرکت کرتی ہیں۔ اب تک ہونے والی ان دفاعی نمائشوں نے ہر سال سابقہ نمائشوں کے ریکارڈز کو توڑ کر نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ اس سال ہونے والی نمائش کی اہمیت سابقہ نمائشوں سے کہیں زیادہ ہے۔

عالمی قوتوں سمیت دیگر معاشی اور دفاعی طور پر طاقتور ممالک کی نظریں پاکستان کے سی پیک منصوبے پر مرکوز ہیں۔ چین جو کہ پاکستان کا ماضی سے تاحال قریبی دوست رہا ہے اور اس ملک نے دوستی کا پورا حق ادا کیا ہے اسی چین کے تعاون سے سی پیک منصوبہ کامیابی کے ساتھ تکمیل کے آخر مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے دفاعی نمائش میں ہونے والی کانفرنسس میں اس موضوع پر بین الاقوامی مندوبین کو آگاہ کیا جائے گا۔

شہر قائد کے جناح ایئر پورٹ سے لے کر ایکسپو سنیٹر اور اس کے ساتھ ہی قرب و جوار کے علاقوں سمیت پورے شہر قائد میں آئیڈیاز کی نمائش کے دوران سیکورٹی کا خصوصی خیال رکھا گیاہے ۔نمائش میں شرکت کیلئے مندوبین کی آمدورفت کے ساتھ دفاعی آلات کی ایکسپو سینٹر تک رسائی کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے۔ شہر قائد میں ٹریفک کا جام ہونا اک معمول بن تو چکا ہے تاہم اس نمائش کیلئے عوام کو پہلے سے ہی آگا کردیا گیا کہ شاہراہ فیصل کن اوقات میں عوام کیلئے بند رہے گی۔

Pakistan Defence

Pakistan Defence

عوام نے ملک کے وقار کو بڑھانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اور یہ تعاون نمائش کے آخری روزتک نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اس روش کو مستقبل میں بھی برقرار رکھا جائیگا۔ شہر قائد کی عوام کو شہر میں سکون چاہئے جس کیلئے وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب جاری آپریشن کی مکمل حمایت کرتے رہے ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد دفاعی نمائش کو دیکھنے کی خواہش رکھتی ہے تاہم مذکورہ نمائش چونکہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کی جاتی ہے ، نمائش میں درجنوں ممالک کے اہم شعبوں کے معززین شرکت کرتے ہیں اور دفاعی نوعیت کے سمجھوتوں پر دستخط ہوتے ہیں۔

9ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016کو ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (DEPO)منعقد کررہی ہے ۔ پاکستان کی تمام فورسسز کی حمایت اس نمائش کو حاصل ہے ۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (TDAP)کی نمائش کو مکمل تائید حاصل ہے ۔ مذکورہ نمائش کا ایونٹ مینجر بدر ایکسپو سلوشن ہے۔ ان تمام کے ساتھ حکومت پاکستان ، دفاعی نمائش کے کامیاب انعقاد اور نتائج کے حصول کے لئے ساتھ کھڑا ہے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم اور اس کے ساتھ ملکی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود پوری قوم جہاں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں وہاں پر قوم اس نمائش کو بھی کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے۔

سندھ پولیس کے آئی جی اے ڈی خواجہ نے پولیس کے احکامات جاری کئے ہیںکہ دفاعی نمائش کے موقع پر سیکورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر عملدرآمد سمیت ٹریفک کی روانی کے ضمن میں امور کو احسن انداز میں نبھانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ ایکسپو سینٹر کے اطراف اور اندورنی حصوں میں آمد کیلئے تمام دروازوں پر خصوصی تربیت یافتہ پولیس کے دستے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ٹیکنکل کلئیرینس کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ دفاعی نمائش کو کامیاب بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں۔

Pakistan Army

Pakistan Army

ڈائریکٹر میڈیا ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کموڈور طاہر جاوید نے نمائش کے حوالے سے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئیڈیاز 2016 میں 43ممالک کے 90وفودشرکت کریں گے۔ نمائش میں سی پیک کو بھی اجاگر کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں نئے ہتھیار دفاعی نمائش کی زینت بنیں گے ۔مقامی سطح پر تیار کردہ 8بائی 8کی فوجی گاڑی ، الخالد ٹینک ، جے ایف 17طیارہ ، میزائل بوٹس اور بکتر بند گاڑیوں سمیت دیگر ملٹری آلات رکھیں جائیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ دفاعی نمائش میں مجموعی طور پرطور پر 261غیر ملکی جبکہ 157ملکی کمپنیاں شریک ہوں گی۔ جبکہ 34ممالک کی 418کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز نمائش کو دنیا بھر میں بہت پذیرائی ملی ہے جس کی وجہ سے اس بار نماشئش میں مدعو کئے گئے فارن ڈیفنس ڈیلی گییشنز کا مثبت جواب آیا ہے۔

ایکسپو سینٹر کے تمام 8ہالز مین نمائش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس بار نمائش میں 9ممالک زیادہ شرکت کر رہے ہیں جن میں ڈنمارک، بیلاروس ، پولیڈ ، چیک ری پبلک ، سوئزر لینڈ ، اور نائجیریا او رومانیہ و دیگر شامل ہیں ۔ کموڈور طاہر جاوید نے یہ بھی بتایا کہ اس سال 14ایم او یوز پر بھی دستخط ہونگے۔طاہر جاوید کے ساتھ موجود برگیڈئیر وحید ممتاز نے کہا کہ ہم دفاعی شعبے میں بہت آگے ہیں اور نمائش میں اعلی کوالٹی کی مصنوعات رکھی جائیں گی۔

Defence Exhibitions Pakistan

Defence Exhibitions Pakistan

نمائش کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار عالمی ذرائع ابلاغ کی تمام تر توجہ بھی اس پر مرکوز ہے۔ عالمی میڈیا ، جہاں ایک جانب اس دفاعی نمائش کے متعلق اپنے ممالک کو اور دنیا بھر میں اپنے ناظرین کو بتائے گا وہیں پر وہ سی پیک کے متعلق بھی مفصل تفصیلات اپنے ناظرین کے سامنے رکھے گا۔ پاک چین مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں بننے والے سی پیک منصوبے میں جہاں روس بھی کسی حد تک شامل ہوا ہے اور اس کے ساتھ دیگر عالمی قوتیں بھی اس میں دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہیں ،اس منصوبے سے متعلق دفاعی نمائش میں منعقدہ سیمینار ز میں بھی مندوبین کو مطلع کیا جائیگا۔ 22سے شروع ہونے والی یہ نویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016تین دن کے بعد 25نومبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

تحریر : حفیظ خٹک