دفاعی نمائش کا انعقاد پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Muhammad Naeem

Mufti Muhammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ دفاعی نمائش 2016 پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخرہے اور قوم کے ہرمحب وطن فرد کو وطن عزیز کے دفاع کو ناقبل تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجئینرز اور پاک فوج کے جوانوں پر یقینی طور پر فخر ہے۔

پاکستان مسلم امہ کیلئے نعمت عظمیٰ ہے جس کودفاعی ،معاشی اور معاشرتی طورپر مضبوط کرنا ہرفرد کی ذمہ داری ہے۔ وطن عزیز عسکری حوالے سے ایک مضبوط قلعے کی حیثیت رکھتاہے دفاعی نمائشء میں جدید اسلحہ اور جنگی آلات کی نمائش سے ملک وملت دشمن قوتوں کی نیندیں حرام ہوں گی۔

بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم’’ آئیڈیاز2016‘‘کے نام سے دفاعی نمائش کے ایک مرتبہ پھر انعقادپرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے ذریعے مسلمانوں کوحکم دیاہے کہ وہ اپنی دفاعی پوزیشن کو مضبوط اور آلات حرب کو ہمیشہ تیار رکھیں تاکہ اللہ کے دشمن ان پر حملہ ہوں تو ان پر ضرب کاری مار سکیں۔

انہوں نے کہاکہ وطن عزیز اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اوراس کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا ء خون شامل ہے لیکن روز اول سے ہی پوری دنیا کی دشمن طاقتیں اس کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف رہی ہیں ایک طرف کشمیر کی آزادی سلب کرکے الجھا یا گیا تو دوسری جانب مختلف ادوار میں سازشوں کے ذریعے اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئی۔

دنیا کہتی تھی پاکستان بن تو گیامگر عسکری طو رپر ایک مفلوج ملک قرار پائے گا مگر اللہ نے اسلام کی برکت سے ایٹمی قوت نوازا اور پاکستان نے ایٹمی قوت بن کر ساری دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد ایک منظم منصوبہ بندھی کے تحت عالمی سطحی پر سازش کی گئی جس ملک کا چھپہ چھپہ دہشتگردی کے واقعات کی زد میں رہاہے۔

اس وقت الحمد اللہ وطن عزیز ایک مضبوط دفاعی صلاحیت رکھنے والا ملک بن چکاہے اور اپنے پرائے سب پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف کررہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پاک چین راہداری منصوبوں کے بعد ملک دشمن عناصر کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کو وطن عزیز پر مسلط کرنے والے سمجھتے تھے کہ وہ دہشتگردی کی کاروائیوں کے ذریعے ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے مگر پاک فوج کے باصلاحیت اور باہمت شاہینوں کو سلام ہے جنہوں نے دشمن کی ہر اینٹ کا جواب پتھر سے دیااور دنیا بھر میں خود کو لوہا منوایا ہے۔

الحمد اللہ دفاعی نمائش میں جدید اسلحہ و آلات جنگ کی نمائش ملک دشمنوں کی نیندیں حرام ہوں گئی ہیں دفاعی نمائش کا انعقاد پوری قوم کیلئے باعث فخر اور دشمنوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔