ڈگری کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا آج سے آغاز

Degree Colleges Admissions

Degree Colleges Admissions

نظام آباد (نامہ نگار) ریاست تلنگانہ کی چھ یونیورسٹیوں کے تحت آنے والے تمام سرکاری اور خانگی ڈگری کالجوں میں تعلیمی سال2017-18میں داخلوں کے لئے DOSTویب سائٹ پر پہلے مرحلے کے داخلوں کے لئے آن لائن درخواستوں کا ادخال آج سے شروع ہورہا ہے۔

امید وار 100 روپئے فیس کی ادائیگی کے ساتھ کسی بھی می سیوا مرکز یا خود کی انٹرنیٹ بنکنگ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے رقمی ادائیگی کرتے ہوئے ڈگری کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدواروں کو چاہئے کہ وہ درخواست داخل کرتے وقت اپنے ساتھ آدھار کارڈ’ انٹرمیڈیٹ امتحان کا ہال ٹکٹ نمبر’کاسٹ سرٹیفکیٹ’انکم سرٹیفکیٹ ایک عدد تازہ فوٹو اور اپنا فون نمبر پیش کریں۔ رقم کی آن لائن ادائیگی کے بعد درخواست فارم کے ادخال کا سلسلہ شروع ہوگا۔

امید وار ایک مرتبہ رجسٹریشن کرانے کے بعد اپنی مرضی کے جتنے چاہے کورسز کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اسی طرح کسی بھی یونیورسٹی کے تحت آنے والے کالج کو درخواست دے سکتے ہیں۔ امید وار کو چاہئے کہ وہ اپنا رجسٹریشن نمبر اور لاگ ان نمبر یاد رکھیں اور روز مرہ استعمال کا فون نمبر دیں کیوں کہ داخلوں سے متعلق مزید اطلاعات جیسے درخواست کا ادخال اور سیٹ الاٹمنٹ کی اطلاع فون نمبر پر ہی دی جائے گی۔ امید وار کو چاہئے کہ اپنی پسند کے اعتبار سے سلسلہ وار کالجوں کا انتخاب کریں جو کالج پہلے نمبر پر ہوگا اگر سیٹ منظور ہو تو اسی کالج کو سیٹ الاٹ کی جائے گی اس لئے نظام آباد میں گری راج کالج اردو میڈیم بی اے بی کام میں داخلوں کے خواہش مند طلبا سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ گری راج کالج اردو میڈیم ہی منتخب کریں۔

دیرانہ فیس کے ساتھ آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 6جون ہوگی۔ 10جون کو سیٹ الاٹمنٹ دیا جائے گا امیدوار پہلے مرحلے کے داخلے کالج جا کر اپنی اصل اسنادات پیش کرتے ہوئے 12 سے 17جون تک داخلے لے سکتے ہیں۔ اردو میڈیم گری راج کالج نظام آباد میں داخلوں کے خواہش مند طلبا مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج کالج نظام آباد سے فون9247191548پر رابطہ کرسکتے ہیں۔