مطالبات تعمیر و ترقی عوام کا حق ہے، چوہدری انوار الحق

Chaudhry Anwar ul Haq

Chaudhry Anwar ul Haq

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مطالبات تعمیر و ترقی عوام کا حق ہے جبکہ الیکشن جیتنے کے بعد عوامی خدمت جیتنے والے کا فرض منصبی ہے الیکشن سے واضح کررہا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی اور قلم میں اختیار آیا تو بلا تحصیص خدمت کو شعار بناؤں گا۔

تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے روزگار کے مواقع فراہم کرینگے سفارشی کلچر نے نوجوان نسل کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے نوجوانوں کو قنوطیت سے رجائیت کی راہ پر گامزن کیا جائیگا

ان خیالات کااظہار آزادکشمیر کے سابق سپیکر و امید وار اسمبلی حلقہ بھمبر چوہدری انوار الحق نے اپنے ڈیرے گجرات روڈ پر مختلف عوامی وفود سے کیا چوہدری انوار الحق نے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ گزشتہ 30سالہ سیاست میں کرپشن کی سرپرستی کس نے کی نوجوانوں کو مایوسی کے گڑھوں میں کس نے دھکیلہ منشیات فروشوں ،ٹھگوں ،بدمعاشوں اور شراب فروشوں کی سرپرستی کون کرتا ہے بھائی کو بھائیسے لڑانے اور تھانے کچہری کے کلچر کا دلدادہ کون ہے کون باہر کے غنڈہ گرد عناصر کو حلقے کا امن تباہ کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

انشاء اللہ ان سب برائیوں کی سرپرستی کرنے والوں کا قلع قمع کرکے دم لوں گا چوہدری انوار الحق نے کہاکہ ہار جیت سے بالاتر ہو کر اپنی والدہ محترمہ کے حکم پر سیاست کررہا ہوں اور صرف اورصرف مظلوم کی دادرسی اور ظالم کا ہاتھ روکنے کیلئے سیاست کررہاہوں اگآج سیاست چھوڑ دوں تو بھمبرمیں بدمعاش طبقہ غریب مظلوم عوام کا جو حشر لوگ اس بھیانک منظر سے بحوبی آگا ہ ہیں۔

ماؤں ،بہنوں اور شہریوں کی عزت و عصمت چادر چار دیواری کا تقدس صرف اور صرف میرے سیاسی میدان میں ہونے کی وجہ سے ہے جو آج گھر گھر نلکوں ،گلیوں نالیوں کے پیسے دے رہے ہیں گزشتہ 5سال تعمیر وترقی کیوں یاد نہیں آئی آج ٹرانسفامر بانٹ رہے ہیں پہلے بجلی کی ترسیل کی خرابی انکو نظر نہیںآئی آج عوام کے ضمیر خریدنے کیلئے گھر گھر گاؤں گاؤں ٹرانسفارمر بانٹ رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کو بھی اس امر کا نوٹس لینا ہوگا کہ کسطرح کشمیر کونسل کے پیسوں لوگوں کی گھناؤنی ضمیر فروشی کاکام جاری ہے حلقہ کا امن چاہتا ہوں لیکن تالی کبھی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی اور ایک بات بالکل واضح کردیان چاہتا ہوں کہ اگر کسی نے حلقہ میں بدمعاشی کی کوشش کی تو نشان عبرت بناکر رکھ دونگا۔

چوہدری انوارالحق نے کہاکہ آج جسطرح حلقہ میں ہر کوئی تبدیلی کی بات کررہا ہے ہر ایک زبان پر تبدیلی کی گفتگو جاری ہے یہ آواز خلق نقارہ خدا ہے جہاں جہاں جاتا ہوں عوام اور بالخصوص نوجوانوں کی آنکھوں میں مخصوص چمک دیکھتاہوں یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی خصوصی چمک ہے انشاء اللہ نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر کامرانی کے راستہ پر گامزن کیا جائے گا جو لوگ میری میٹنگز میں آرہے ہیں انکے ووٹ مجھ تک پہنچ چکے ہیں وہ دل ضمیر کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں۔

اپنی ہر میٹنگ میں بغیر کسی دنیاوی لالچ کے صرف ایک دعاکرتا ہوں کہ اپنے پروردگار جو شخص اس حلقہ ریاست اور عوام کیلئے بہتر ہے وہ میرے علم قدرت میں ہے ان کی کامیابی کی راہیں آسان فرما دے۔