جمہوریت اور جدوجہد کی علامت بیگم نصرت بھٹو ایک انقلابی ماں تھیں۔ آغا کریم خان

PPP DITRICT MALIR

PPP DITRICT MALIR

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سنیئر رہنماء آغا کریم خان نے کہاکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کی گراں قدر خدمات کی جدو جہد کی بدولت مادر جمہوریت کا لقب بیگم نصرت بھٹو کے لئے بنا ہے جمہوریت اور جدو جہد کی علامت بیگم نصرت بھٹو ایک انقلابی لیڈر کے ساتھ ایک انقلابی ماں تھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر PS-127یوسی 12غریب آباد کے زیر اہتمام محمد حسین منگریو کی صدارت میں منعقدہ ورکر اجلاس اور بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے لیاقت بلوچ حسین منگریو ،الیاس خاصخیلی ،محمود علوی ،مہر بشیر احمد ،سمیر بلوچ ،عظیم خاصخیلی ،دین محمد جوکھیو ،حبیب جلبانی ،زاہد جوکھیو ،حاجی ستار لاشاری ،فدا لاشاری ،عبدالستار ،عارف ،وسیم چھوٹو ،اسماعیل کچھی ،ڈاڈا منگریو ،شاہ فیصل،عبدالرحمن واگر ،ہاشم خاصخیلی ،ہاشم کچھی ،اشفاق بلوچ ،قاسم ،محمد اسماعیل نے بھی خطاب کیا۔

تقریب سے اپنے خطاب میں آغا کریم خان نے مزید کہاکہ جمہوری جدو جہد کے لئے بیگم نصرت بھٹو ایشیاء کی خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری نظام کو استحکام بخشنے کے لئے جد وجہد کی ہے اس جدو جہد میں ہماری قیادت اور ہزاروں کارکنان نے اپنی جان کا نذرانہ تک پیش کیا مگر کسی ظالم و جابر کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

آج کا جمہوری نظام پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ اور حسین منگریو نے مادر جمہوریت کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بیگم بھٹو نے ہمیشہ غریب ،نظریاتی کارکنان کو میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔

جنرل ورکر اجلاس میں علاقائی سطح پر پارٹی سرگرمیوں کو فعال اور تنظیم کو منظم کرنے کے لئے 21رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا۔