ایسی جمہوریت کا کیا فائدہ جس میں وزیر اعظم کسی کو جوابدہ نہ ہو: طاہر القادری

Dr Tahir-ul-Qadri

Dr Tahir-ul-Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری نے گفتگو کرتے ہوئے حکومت مخالف تحریک کا شیڈول بتایا اور تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کی حمایت کا دعویٰ بھی دہرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگست کے دھرنے میں نہ صرف پی ٹی آئی شریک ہو گی بلکہ پی پی پی بھی دھرنے میں شریک ہو گی۔

طاہر القادری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جمہوریت سے متعلق اپنا نقطہ نظر بھی کھل کر بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی جمہوریت کا کیا فائدہ جس میں وزیر اعظم جوابدہ نہ ہو۔

عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب بھی جیتے پاپولر کے بجائے مکینکل ووٹوں سے جیتے۔

طاہر القادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد کا دھرنا کارکنوں کو تازہ دم کرنے کیلئے ختم کیا تھا، اب نئے ولولے سے میدان میں آئیں گے۔