جمہوریت کے دعویداروں نے عوامی خدمت کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے

Opening Lal Rukh Schems

Opening Lal Rukh Schems

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا ہے کہ جمہوریت کے دعویداروں نے عوامی خدمت کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے،تحصیل اور تھانوں میں شریف آدمیوں کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں،راشی افسران نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے،تحصیل میں اراضی کا کمپیوٹر رائزڈ ریکارڈ محض ٹوپی ڈرامہ ہے،کہوٹ بلاک کا بہانہ بنا کر اب بھی شہریوں سے ہزارو ںروپے رقم رشوت کے طور پر بٹوری جارہی ہے،مسلم لیگ ن گلیوں اور سڑکوں کو ناپنے کی بجائے ادراوں میں جاری کرپشن کے خاتمہ کے لئے اپنی توانائیاں صرف کریں، تاکہ عوام اس ا زیت سے چھٹکارا حاصل کرسکیں،اسی کرپشن اور لوٹ مار کے خاتمہ کے لئے 2 اکتوبر کو اسلام آباد میں ملک گیر احتجاج ہوگا۔

قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے واہ ٹیکسلا سے ہزاروں افراد کا سمندر اسلام آباد پہنچے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے لالہ رخ میں گلیات و سڑکوں کی پختگی کے منصوبہ جات کی افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ وارڈ نمبر 8 ملک فہد مسعود اکبر نے کہا کہ عوام کے مسائل کا باخوبی ادراک ہے ، مرحلہ وار ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے نوئے لاکھ کی لاگت سے لالہ رخ کی گلیات اور سڑکوں کی پختگی کا کام شروع ہوچکا ہے ،عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کا عزم کر رکھا ہے،عوام نے جو منڈیٹ دیا اسے کما حکا ہو پورا کر رہے ہیں،ملک فہد مسعود اکبر کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

ترقیاتی سیکیموں کے لئے کینٹ بورڈ انتظامیہ اور اسٹیش کمانڈر واہ چھاونی کے مشکور ہیں جن کی سنجیدہ کوششوں سے عوامی مسائل حل ہورہے ہیں ، جبکہ منتخب ممبران کینٹ بورڈ کو ترقیاتی کاموں کے لئے خطیر فنڈز مہیا کئے جارہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا بنیادی موٹو عوام کو سستا انصاف اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے جس کے لئے ہر کارکن قائد تحریک عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے،2 اکتوبر کو واہ ٹیکسلا کے عوام کرپٹ نظام کے خاتمہ کے لئے احتجاجی دھرنا میں شریک ہونگے،کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے واہ ٹیکسلا کل بھی پی ٹی آئی کا قلعہ تھا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔۔