کسی بھی جموری ادارے میں صاف شفاف الیکشن ہی کامیابی کی بنیاد ہیں۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا

 Dr Tasawar Hussain Mirza

Dr Tasawar Hussain Mirza

سرائے عالم گیر (خصوصی رپورٹ) کسی بھی جموری ادارے میں صاف شفاف الیکشن ہی کامیابی کی بنیاد ہیں۔ جہلم پریس کلب جہلم کے الیکشن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سرائے عالم گیر معروف کالم نویس ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے اپنے اخباری بیان میں کیا اور کہا الیکشن کمیٹی جہلم پریس کلب جہلم کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے، لگتا ہے صرف من پسند صحافیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا جہلم پریس کلب جہلم کو مرکزی حثیت حاصل ہیں اس لئے سرائے عالمگیر سمیت پنڈدادنخاں، سوہاوہ تحصیلوں سے بھی صحافی شامل کرنا ہوگئے تاکہ پورے ضلع جہلم کی نمائدگئی ہو سکے ورنہ پریس کلب جہلم شہر یا جہلم تحصیل کے صحافیوں میں ہی مرکزی اہمیت کا حامل ہوگا۔

ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے مزید کہا الیکشن کمیٹی کے کچھ فیصلے سمجھ سے باہر ہیں کچھ کو ووٹ کا حق اس لئے نہیں ملا کہ ان کا تعلق دوسرے پریس کلبوں سے ہے جبکہ الیکشن کمیٹی نے کچھ کو ووٹ کا حق دیا حالانکہ وہ دوسرے پریس کلب کے عہدے دار ہیں اسی طرح سرائے عالمگیر سے بھی کچھ کو ووٹ کا حق ملا اور کچھ کو نہ ملنا ، آنے والے وقت مین الیکشن کمیٹی جہلم پریس کلب جہلم پر سوالیہ نشان ہوگا؟ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے امید ظاہر کی الیکشن کمیٹی جہلم پریس کلب جہلم کے الیکشن شک و شبہ کے بغیر صاف شفاف کروانے میں کامیاب ہو جائے گئی۔