ڈینگی کے بچائو کے لیے محکمہ صحت اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے، خواجہ سلیمان

MEETING ON DANGI TMO OFFICE TAXILA

MEETING ON DANGI TMO OFFICE TAXILA

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے مشیر برائے صحت خواجہ سلیمان نے کہا ہے کہ ٹیکسلا میں ڈینگی کے بچائو کے لیے محکمہ صحت سمیت تمام محکمے اپنا اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

ڈینگی جیسے جان لیوا موزی مرض سے نپٹنا کوئی آسان کام نہیں ہے مجھے خوشی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر شاہد عمران مارتھ کے زیر نگرانی ڈینگی سے بچائو کے لیے بھرپور مہم جاری ہے اس موسم میں لاروہ کے بچوں کی پیدائش زیادہ ہوتی ہے اس کے خاتمہ کے لیے محکمہ صحت کے افسران اپنی پوری ٹیم کے ساتھ انسداد ڈینگی مہم میں پیش پیش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا ٹی ایم او ہال میں ڈینگی بچائو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا ہے کہ ٹیکسلا سول ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے بہتر ین وارڈ قائم کر دیئے گئے ہیں۔

وارڈ میں تمام سہولیات کے لیے بھی انھوں نے تاکید کی ہے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شائد عمران مارتھ ،تحصل ہیڈ کورٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈکٹر محمدشاہد ،محکمہ تعلیم کے افسران ،ٹی ایم او زیشان قمر ،دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکڑ شاہد نے بتایاکہ ہسپتال میںسینکڑوں مریضوں کا علاج ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے پاس ایک بھی ایمبولینس نہیں ہے جس کی وجہ سے ہمیں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے انھوں نے ہسپتال میںسرجن ڈاکٹروں کی کمی کے حوالے سے بھی مشیر وزیر اعظم برائے صحت کو آگاہ کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ ہم ہر طرح کی کوشش کر کے ٹیکسلا کی عوام کے طبی مسائل حل کرتے ہیں اور سرجن کی کمی کی وجہ سے آپریشن تھیٹر ویران پڑا ہے۔

مشیر صحت نے فوری طور پر نئی ایمبولینس اور سرجن ڈاکٹر کے تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے مشیر صحت نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن تعلیم و صحت اورعوامی مسائل کو اولین ترجیحات میں شامل کر رہی ہے اجلاس کے اختتام پر مشیر وزیر اعظم برائے صحت نے لالہ رخ جی ٹی روڈ پر500بستروں پر مشتمل نئے تعمیر ہونے والے ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی اس علاقہ کے لئے فلاحی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038