ڈنمارک: فریزر سے تین شامی پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد

Denmark Police

Denmark Police

ڈنمارک (جیوڈیسک) ڈنمارک میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک فلیٹ کے فریزر سے تین شامی پناہ گزینوں کی لاشوں کے باقیات ملی ہیں۔

یہ واقع جنوبی ڈنمارک کے علاقے کا ہے جہاں فرج سے ایک خاتون اور ان کی دوبچیوں کے باقیات ملے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ایک 27 سالہ خاتون اور ان کی نو سال اور سات سال کی دو بیٹیوں کا قتل ہوا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔

اس دہشتناک واقعے کا علم اتوار کو اس وقت ہوا جب مقتولین کے ایک رشتہ دار نے پولیس کو بتایا کہ انھیں اپنے رشتہ داروں کا کئی دنوں سے کوئی سراغ نہیں مل پا رہا ہے۔

یہ واقعہ آبنرا شہر میں پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مقتول کے شوہر کو تلاش کر رہی ہے۔

ڈنمارک کے اخباروں میں شائع خبروں کے مطابق مقتولہ کا شوہر اپنی بیوی اور بیٹیوں کے ساتھ نہیں رہتا تھا۔

یہ خاندان گذشتہ سال شام سے ڈنمارک آیا تھا اور وہاں اسے پناہ گزین کی حیثیت حاصل ہو گئی تھی۔