محکمہ تعلیم نے بائیو میٹرک رجسٹریشن کے بعد غیر حاضر اساتذہ کی فہرست جاری کر دی

Government of Sindh

Government of Sindh

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کے بعد پہلی بار غیر حاضر اساتذہ کی فہرست جاری کردی۔ 307 غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے غیر حاضر سرکاری اساتذہ کی فہرست جاری کردی۔ دو ماہ قبل محکمہ تعلیم کی جانب سے سندھ بھر کے تمام اساتذہ کو بائیو میٹرک کے ذریعے رجسٹرڈ کیا گیا۔

بائیو میٹرک کے بعد پہلی بار محکمہ تعلیم نے غیر حاضر اساتذہ کی فہرست جاری کی ہے ۔ سندھ کے بعض اضلاع کے 307 سرکاری سکولوں کے اساتذہ غیر حاضر پائے گئے ہیں ۔ سیکرٹری تعلیم نے ان غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔