محکمہ ایچ آر ایم نے 14 گریڈ کے افسر معراج الحق کو 17 گریڈ میں ترقی کا خط جاری کر دیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ ایچ آر ایم نے یکم اپریل کو چارج لینے والے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کو فول بنا دیا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ ایچ آر ایم نے سٹی وارڈن کے 14 گریڈ کے افسر معراج الحق کو 17 گریڈ میں ترقی کا خط جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایچ آر ایم ڈیپارٹمنٹ نے 3دسمبر2013ء کو آرڈر نمبر4575کے تحت معراج الحق کو 17گریڈ میں ترقی دی تھی لیکن سابق ایڈمنسٹریٹر رئوف اختر فاروقی نے اس کو روک دیا تھا کے پہلے سنیارٹی دیکھی جائے کیونکہ معراج الحق کے ساتھ ایک ہی دن میں 14گریڈ میں دیگر افراد بھی بھرتی ہوئے تھے اور معراج الحق کی ترقی کو روک لیا گیا تھا اور 5فروری2016ء کو ڈائریکٹر سٹی وارڈن نے پھر سمری جاری کی اور اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر سجاد حسین عباسی نے ایک بار پھر معاملے کو روک دیا تھا لیکن محکمہ ایچ آر ایم نے ایک بار پھر یکم اپریل کو آرڈر نمبر1467کے تحت 14گریڈ کے معراج الحق کو ڈپٹی ڈائریکٹر سٹی وارڈن 17گریڈ میں ترقی کے احکامات جاری کردیئے جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ذرائع کے مطابق سجاد عباسی کے بعد روشن علی شیخ نے بھی ایڈمنسٹریٹر کراچی رہے اور موجودہ ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد نے یکم اپریل 2016ء کو چارج لیا اور ان کو بھی لاعلم رکھا گیا اور معراج الحق کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے سنیئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم کی بیرون ملک سے واپسی کا انتظار کیا جارہا ہے تاکہ گریڈ 17میں تخواہ جاری کیا جا سکے۔