محکمہ صحت سرائے عالمگیر کی آگاہی مہم

Health Awareness

Health Awareness

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا
محکمہ صحت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت کے مطابق عوام الناس میں آگاہی و شعور کے خصوصی پروگرام مرتب کرنے اور ریلیوںکا انعقاد شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز تحصیل سرائے عالمگیر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر( ہیلتھ ) ڈاکٹر ملک ممتاز احمد اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول ( بوائز)پوران میں ایک بریفنگ کا انعقاد کیا جسمیں پوران کی سیاسی سماجی تعلیمی شخصیات نے شرکت کی، بریفنگ میں سکول انتظامیہ، طالب علم اور صحافیوں نے شرکت کی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر( ہیلتھ ) ڈاکٹر ملک ممتاز احمد اعوان نے اپنی ٹیم کو اعلیٰ کارکردگی کی بناہ پر مبارکباد دی اور تحصیل سرائے عالمگیر کو باشعور قرار دیا،انہوں نے کہا گلوبلimmonization کے تحت ایسے بچے جو دو سال کی عمر تک ہوں ہماری ٹیم گھر گھر جا کر بچوں کو ٹیکے کگاتی ہے تا کہ ملک عزیز سے امراض کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا تحصیل سرائے عالمگیر میں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جنکو عرف عام میں بکروال ، خانہ بدوش کہا جاتا ہیں ان ہی لوگوں میں وہ پردیسی لوگ بھی شامل ہیں جو آج یہاں اور کل وہاں ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا میرا اور میری پوری ٹیم کا تہیہ ہوتا ہے کہ کوئی بھی بچہ ہو ، خواہ وہ کسی کا بھی بچہ ہو ۔ میری ٹیم اور میں اس کو اپنا بچہ سمجھتا ہوں یہی وجہ ہے کہ تحصیل بھر میں کوئی ایک بھی ایسا بچہ نہیں جس کو حفاظتی ٹیکے یاڈراپس نہ ملے ہوں، انہوں نے کہا ایسے بھی گھرانے ہیں جہاں میرے ورکروں کو دو دو تین تین بار چکر لگانے پڑتے ہیں۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر( ہیلتھ ) ڈاکٹر ملک ممتاز احمد اعوان نے تحصیل سرائے عالمگیرکے” عوام ” کو باشعور تحصیل کا درجہ دیتے ہوئے کہا۔ مجھے فخر ہے کہ اگر میری تحصیل سے کوئی بچہ کسی وجہ سے ٹیکہ یا قطرے پینے سے رہ گیا ہو تو اس کے والدین جب فون کرتے ہیں اور اپنی مجبوری بتاتے ہیں کہ اس وجہ سے وہ گھر نہیں تھے اور قطرے پلانے سے رہ گئے ہیں ۔ یہ بات ثابت کرتی ہیں کہ ماشااللہ تحصیل سرائے عالمگیر ”صحت ” کے معاملے میں مکمل با شعور ہیں۔

Mumtaz Ahmad

Mumtaz Ahmad

انہوں نے کہا اس کا” کریڈیٹ” میں اپنی پوری ٹیم کو دیتا ہوں ۔ جن کی وجہ سے عوام باشعور ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا ڈینگی سیاست دان ، ڈاکٹرز ، اساتذہ کرام ۔ طلبہ اور میڈیا کا مشترکہ مسئلہ ہے اور ہم سب نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے ہماری ٹیم دو حصوں میں کام کر رہی ہے اول :۔Team indoor ان میں ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر گھریلوں خواتین کو گھر پر آگاہی کرتیں ہیں، مکانوں، گملوں، چھتوں وغیرہ پر پانی کھڑا نہ ہو اس بات کو یقینی بناتی ہیں۔دوئم :۔ out door team ان میں SHNS,SI,CDC’s شامل ہیں،کھلے علاقوں ، ندی نالوں، گھاس ، پانی کے جوہر وغیرہ سے ڈینگی کے خاتمہ کے لئے مخصوص ادویات استعمال کرتے ہیں، اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اپنا رول ادا کرتے ہیں، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر( ہیلتھ ) ڈاکٹر ملک ممتاز احمد اعوان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ ہماری ٹیم کے شانہ بشانہ عوام الناس کو مل کر کام کرنا ہوگاتاکہ آنے والی نسلوں کو ڈینگی سے محفوظ بنایا جا سکے۔

گلوبلimmonization جاوید علی عابد vaccinator بی ایچ یو کھوہار , ڈاکٹر علی رحمٰن سینئر میڈیکل آفیسر بی ایچ یو کھوہار کی خدمات اہل علاقے کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس آگاہی مہم مییں عامر عباس جعفری سینٹری انسپکٹرBHU کھوہار ،آفتاب اشرف CDC’s بی ایچ یو کھوہار ، سنیہ پروین میڈیکل سٹوڈنٹ BHU کھوہار ، الپوران ویلفئر سوسائٹی پوران، ہیڈماسٹر و اسٹاف گورنمنٹ ہائی سکول بوائز پوران، ڈاکٹر تصور حسین مرزا جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سرائے عالمگیر ، محمد انعام الحق مرزا صحافی، راجہ سیف الرحمٰن جلالیہ ، صوفی ملک عبدالرزاق کونسلر اہل پوران کے معززین نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر( ہیلتھ ) ڈاکٹر ملک ممتاز احمد اعوان کا شکریہ ادا کیا جو انہوں نے اپنے قیمتی وقت سے وقت نکال کر ہر خاس و عام کو صحت جیسے بنیادی مسئلے اور ڈینگی جیسے موزی مرض سے بچاؤ کے لئے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔

عوامی حلقوں کے مطابق اگر ہر محکمہ محکمہ صحت پنجاب تحصیل سرائے عالمگیر کی طرح ” حادثہ کا انتظار ” کئے بغیر اپنا کام کرے تو ملک و قوم کی ترقی کا خواب پورا ہو جائے، اہل علاقہ نے کامیاب بریفنگ اور کامیاب وارک ، کامیاب پالیسیوں پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر( ہیلتھ ) ڈاکٹر ملک ممتاز احمد اعوان اور پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اور اس امید کا اظہار کیا کہ محکمہ صحت سرائے عالمگیر ” صحت کے معاملے ” میں کسی قسم کا اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Dr Tasawar Hussain Mirza

Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا