محکمہ موسمیات نے کل سے پری مون سون بارشوں کی نوید سنا دی

Weather

Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں جون اپنے جوبن پر ہے تپتی دھوپ جھلسا دینے والی لو اور حبس نے روزہ داروں کو بے حال کئے رکھا۔

لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ سبی ، بھکر، جیکب آباد میں درجہ حرارت 47ڈگری تک پہنچ گیا۔ لاہور میں پارہ 43 جبکہ کراچی میں 40 ڈگری رہا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے ہفتے سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ، لاہور، گوجرانوالہ ، ملتان، ہزارہ ڈویژن، زیریں سندھ اور کشمیر میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔