محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کسان کنونشن کا انعقاد’ ایم پی اے ملک احمد سعید ‘ڈی او سی بہزاد عادل کی شرکت

Farmers Convention

Farmers Convention

قصور (محمد عمران سلفی سے) محکمہ زراعت قصور کے زیر اہتمام کسان کنونشن گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا۔

جس میں رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں اور ڈی او سی میاں بہزاد عادل ، ای ڈی او زراعت عبدالمقیت خاں ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد خلیل ، ڈی او فاریسٹ مختار رضا ، ڈی او لائیو سٹاک خالد بشیر ،ڈی او واٹر مینجمنٹ تجمل حسین ‘ڈپٹی ڈی او زراعت (توسیع ) اعجاز علی ‘ضلعی صدر انجمن کاشتکاران سردار حمید ڈوگر ‘جنرل سیکرٹری کسان اتحاد قصور میاں صدیق ،جنرل سیکرٹری کسان بورڈ خالد مسعود خاں اور دیگر ضلعی افسران اور کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کسانوں سے وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی طرف سے اعلان کردہ 100 ارب روپے کے زرعی پیکج پر عملدرآمد کیلئے تجاویز لی گئیں اور شعبہ زراعت سے منسلک تمام سٹیک ہولڈرز بشمول زمینداروں نے اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر کاشتکاروں کے عہدیداروں نے زمینداروں کے مسائل پر روشنی ڈالی اور اہم تجاویز پیش کیں کہ کس طرح سے زرعی برآمدات ، زرعی مارکیٹنگ میں ریفارمز ، فصلات کی قیمتوں میں استحکام ، ڈیری کی صنعت میں ترقی کی جا سکتی ہے ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی ترجیحات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح حکومت کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے ۔ ڈی او سی بہزاد عادل نے زمینداروں کی مثبت تجاویز پر عملدرآمداور ان کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔