ڈیپارٹمنٹ سطح پر شوٹنگ بال سمیت تمام کھیلوں کو فروغ دیا جائیگا۔ سردار محمد بخش مہر

Karachi Police Shooting Ball Team

Karachi Police Shooting Ball Team

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات صوبائی وزیر کھیل کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں فیسٹیول میں فاتح ٹیموں اور نمایاں کار رکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر فیسٹیول کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان ،ممتاز ماہر تعلیم سید خالد شاہ ،سابق اسپورٹس منسٹر ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی اہلیہ اسماء محمد علی شاہ ،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد اسلم ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد ،سندھ جوڈ ایسوسی ایشن کے سیکریٹر ی محمد رفیق اور دیگر موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ میں ڈیپارٹمنٹ سطح پر شوٹنگ بال سمیت تمام کھیلوں کو پرموٹ کیا جائیگا اس موقع پر انہوں نے کراچی پولیس شوٹنگ بال کی ٹیم کے کپتان محمد اجمل کو کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کی وننگ ٹرافی پیش کی۔
جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر