محکمہ وائلڈ لائف کی بدین کے ساحلی علاقے میں بڑی کاروائی، آبی پرندے برآمد

Badin Aquatic Birds

Badin Aquatic Birds

بدین (عمران عباس) محکمہ وائلڈ لائف کی بدین کے ساحلی علاقے میں ایک اور بڑی کاروائی، ایک سو کے قریب نایاب آبی پرندے برآمد ، تین شکاری گرفتار، 20 سے زائد پرندے بوریوں میں بند ہونے کے باعث مر گئے۔۔

بدین میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک اور بڑی کاروائی کرکے بدین کے ساحلی علاقے احمد راجو سے تین شکاریوں کو دھر لیا جن کے قبضے سے ایک سو کے قریب نایاب آبی پرندے برآمد کرلیئے گئے ان پرندوں میں ڈگھوش، آڑی، نرغی اور دیگر پرندے شامل ہیں۔

گیم انسپیکٹر اعجاز نوندھانی کے مطابق شکاری اکبر راندھل، لال خاصخیلی ، ممتاز سولنگی ساحلی علاقے نرری جھیل سے ان پرندو کا شکار کرکے واپس آرہے تھے کہ ہمارے ٹیم نے انہیں احمد راجو کے قریب دھر لیا جن سے یہ پرندے برآمد کیئے گئے ہیں۔

جبکہ پرندے بوریوں میں بند تھے او ر کھولنے پر پتہ چلا کے بیس سے زائد پرندے مر چکے ہیں، گیم انسپیکٹر نے مزید بتایا کہ شکاریوں پر محکمہ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔