ڈپٹی کمشنر مٹیاری صفائی کے داعوے دھرے کے دھرے بھٹ شاہ شہر محلے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

Bhit shah City

Bhit shah City

بھٹ شاہ (قاسم حسین) ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے داعوے دھرے کے دھرے رہے گئے بھٹ شاہ شہر محلے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل نالیاں روڈرستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ڈینج سسٹم مکمل طور پر ناکام کرڑوروپے شہر کی تزین آرائیش کی مد میں خردبرد شہری مضر صحت زہرلا پانی پینے پر مجبور۔

تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام مرتضیٰ شیح نے بھٹ شاہ شہر میں نکاسی آب صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے کی سختی سے ہدایت جاری کی تھی مگر ان کے داعوے دھرے کے دھرے رہے گئے بھگیہ محلہ .پیر محلہ .شیخ محلہ .لطیف کالونی .ہنر مند کالونی مچھر کالونی جراڑشاہ کالونی کچی آبادی شاہ حبیب چوک سمیت دیگر علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوے ہیں شہر اور محلو ںکی گٹر لائین نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں گندا پانی سارہ دن گلیوں میں گھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے شہریو ںاور نمازیوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے بھٹ شاہ نکاسی آب ڈینج کا سسٹم مکمل طور پر نکارہ ہو چکا ہے۔

شہر کی تزین آرائیش اور بھٹ شاہ بیوٹی فکیشن پروجیکٹ کے تحت کروڑوروپے سندھ حکومت نے جاری کئے جو منتخب نمائندو ں بیروں کریٹ ضلع حکومت مٹیاری کی غلت منصوبہ بندی کے تحت ضائع ہو گئے شہر کے روڑرستے گٹر نالیاں کھنڈرات میں تبدیل ہیں کئی سالو ںسے شہر کا زیر زمین پانی بھی زہریلا ہو چکا ہے اور شہر ی مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں کئی افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں بھٹ شاہ شہر حضر ت شاہ اعبدلطیف بھٹائی کی درگاہ کی وجہ سے پورے ملک میں شہرکاحامل ہے جہاں ملک کے صدر وزیراعظم چیف جسٹس گورنر ویزاعلیٰ وزیر ومشیر ارکا ن قومی وصوبائی اسمبلی بیروںکریٹ آئے دن آتے رہتے ہیں اور بڑے بڑے داعوے کرتے ہیں کہ بھٹ شاہ شہر کو ماڈ رن سٹی بنائے گے۔

مگر شہر سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے درگاہ پر آنے والے زایئرین وعقیدت مند شہر کے حالات دیکھ کر انتہاہی افسوس گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں شہر کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ کہ آج تک سٹی سروے نہ ہو سکا .سابقہ ڈپٹی کمشنر مٹیاری ساقب سومرو کے دور میں ذرائع کے مطابق شہریوں کو پینے کے لئے میٹھا پانی مہیا کرنے کے لئے 4کروڑ روپے کی لاگت سے پانی کی نئی پلاسٹک پیمپ لائنیں بچھائی گئی تھی جو چند ماہ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی اور شہری میٹھے پانی کے بجائے زہریلا پانی پینے پر مجبو ر ہیں اور 4 کروڑروپے غلت منضوبے بندی کے تحت ضائع کردئے گئے۔

نکاسی آب کے نظام کو بھی بہتر کرنے کے لئے بھی کرو ڑوروپے رلیز ہوے وہ بھی بیروکریٹ نے جعلی بلو ںکے زریعے ہڑپ کر لئے اور نکاسی آب کا نظام جو کا تو برقرارہے شہریو ںنے گورنر سندھ وزیراعلیٰ سندھ ضوبائی وزیر بلدیات چیف سکیٹری سندھ کمشنر خیدرآباد سے مطالبہ کیا ہکہ بھٹ شاہ شہر کے نکاسی آب صفائی ستھرا ئی گٹر نالیاں کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور شہر کی تزین آرائیش کی مد میں کرڑوروپے خردبردکرنے والے کر پٹ افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔