ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے

Deputy Governor,

Deputy Governor,

لاہور (جیوڈیسک) عمران خان نے اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سعید احمد پر الزامات لگائے تو وہ بھی اپنی صفائی میں میدان میں اتر آئے۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعید احمد کا کہنا تھا کہ ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ عمران خان کے پاس دستاویزات ہیں تو دکھائیں۔

سعید احمد نے کہا کہ پاکستان میں جس کا دل چاہتا ہے کسی کی پگڑی اچھال دیتا ہے، اپنا نام کلیئر کرانے کیلئے قانونی چارہ جوئی کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار ان کے دوست ہیں، جیل میں بند شخص سے کسی بھی قسم کی تحریر لی جا سکتی ہے۔