ڈیرہ اللہ یار میں پینے کا پانی ایک اہم ترین مسئلہ ہے جس کی حل کی طرف موجودہ ارکان اسمبلی کی بالکل دھیان نہیں ہے

Water

Water

جعفر آباد ( پ ر) پاکستان تحریک انصاف جعفر آباد کے ضلعی آرگنائزر آصف لانگو ، بشیر مستوئی ، حمید چانگ نے کہا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار میں پینے کا پانی ایک اہم ترین مسئلہ ہے جس کی حل کی طرف موجودہ ارکان اسمبلی کی بالکل دھیان نہیں ہے۔ شہریوں کو پانی کی حصول میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔

جعفرآباد عوام پانی کی بوند کے لئے ترستی ہے ۔ شہر میں پانی پینے کو نہیں اوردیہاتوں میں آ بادی کے لئے نہیں ۔ انھوں نے کہا ہے کہ محکمہ کی غفلت سے واٹرسپلائے اسکیم پانی کی فراہمی کے لئے ناکارہ ہو چکی ہے ۔ نچلی ملازمین سے بالاافسر کمیشن لیکر انھیں دفتر کی حاضری سے آ زاد رکھے ہوئے ہیں ۔ پانی سپلانےکرنے والے ملازمین پرائیویٹ کاروبار کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ تیس تیسسال پہلے واٹر سپلائے اسکیم میں توسیع نہیں کیا گیا چالس سال پہلے آ بادی دسہزار بھی نہیں تھی اب دو لاکھ آ بادی ہے انھوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بلوچستان میں سنجیدگی سے مسائل کی حل کریگی ، عمران خان نے بلوچستان کو بنانےکا بھی وعدہ کیا ہے ۔ مزید انھوں نے کہا ہے کہ اب جعفر آباد عوام کو سوچ سمجھ کر اپنا نمائندہ منتخب کرنا ہوگا ورنہ پانی کی بوند کے لئے ترستے ہی رہیں گے ۔جعفر آباد میں پانی کا مسئلہ فوری حل کے لئے زیب جمالی ہر ممکن مدد کو تیار ہے