ڈیرہ بگٹی: پولیس سٹیشن کے مال خانے میں دھماکہ، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان تباہ

Dera Bugti

Dera Bugti

ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی میں پولیس سٹیشن کے مال خانے میں دھماکے کے باعث دو کمرے زمین بوس ہو گئے، بلٹ پروف جیکٹس، حفاظتی شیلڈز اور دیگر سامان تباہ ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکہ شدید گرمی کے باعث مال خانے میں رکھے گئے بارودی مواد کو آگ لگنے کے باعث ہوا۔ دھماکے کے بعد مال خانے میں آگ بھڑک اٹھی اور دو کمرے منہدم ہوگئے جبکہ مال خانے میں رکھا گیا بارودی مواد ، بلٹ پروف جیکٹس ، حفاظتی شیلڈز اور ٹیئر گنز بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ کے نہ پہنچنے کی وجہ سے پولیس اہلکار اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔ گزشتہ سال بھی پولیس سٹیشن کے مال خانے میں آگ لگنے کے باعث عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔