ڈیرہ بگٹی : ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

Dera Bugti

Dera Bugti

ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹئیر کور اور حساس ادارے نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر سوری میں کالعدم تنظیم کے خلاف جاری آپریشن مکمل کر لیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شرپسند زخمی ہو گیا۔ زخمی شر پسند سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔

شر پسندوں کے قبضے سے 8 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 2 تیار شدہ بارودی سرنگیں، 2 ایس ایم جی، 4 رائفلیں، سینکڑوں راؤنڈز، مواصلاتی آلات اور تخریبی مواد برآمد کر لیا گیا۔ کاروائی کے دوران شر پسندوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔