پی ٹی آئی ڈیرہ غازی خان میں بری طرح ناکام

PTI

PTI

ڈیرہ غازی خان: بلدیاتی الیکشن میں ڈیرہ غازی خان میں پی ٹی آئی کی کاردکردگی توقع کے بلکل بر عکس رہی۔ پی ٹی آئی مکمل طور پر ہار گئی ۔ ڈیرہ غازی خان بھی میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی وجہ سے ورکرز کو مایوسی ہوئی۔اگر ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل میںمخلص ،وفادار ۔نظریاتی اور ہمہ وقت کام کرنے والے ورکرز کی مرضی اور مشاورت شامل ہوتی تو پی ٹی آئی پورے ضلع میں پہلے نمبر پر ہوتی۔قاسم دستی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف جدہ(سعودی عربیہ) جدہ(نوید فاروقی)احمد علی دریشک ۔زرتاج گل اور اخوند ہمایوں نے موروثی سیاست کو فروغ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو روائتی سیاسی پارٹی بنا دیا۔

ہم جن لوگوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے تھے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی تھی پارٹی نے انہی مفاد پرستوںپارٹی کے فیصلے کرنے کا اختیار دے دیاجس سے پارٹی میں نچلی سطح پر کارکنوں میں بہت مایوسی ہوئی ہے۔بلدیاتی الیکشن کے نتائج کے ذمہ دار احمد علی دریشک۔زرتاج گل۔اخوند ہمایوں ہیں۔جس کا میں بار ہا ذکر کر چکا ہوں کہ 5دسمبر کو ڈیرہ غازی خان میں بلدیاتی الیکشن کے رزلٹ سے ان کی کاردکردگی واضح ہو جائے گی اور آج رزلٹ سب کے سامنے ہے۔ا

حمد علی دریشک نے جن چار یونین کونسل میں ٹکٹوں کی تبدیلی کی تھی اور اپنے گروپ اور ذاتی مللازم کو ٹکٹ دی تھی وہ نشستیں بھی پی ٹی آئی ہار گئی ہے۔زرتاج گل کی اپنے گھر کی یونین کونسل نمبر 8 جو اس نے اپنے سسر کو دی تھی اسکا رزلٹ چھٹے نمبر پر رہا۔جسکی زرتاج گل نے سب کام چھوڑ کر دن رات کمپئین کی تھی۔زرتاج گل اپنے گھر کی نشست بھی بڑی بری طرح ہار گئی ۔اپنے گھر کی یونین کونسل حاصل نا کر سکنے والے پوری پارٹی کے مالک بنے بیٹھے ہیں۔
اب یہ لوگ دھندلی کا رونا رو کر سارا ملبہ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ پر ڈال کر خود کو سرخرو کرنے کی ناکام کوشش کریں گے۔

جبکہ حقائق اس کے بر عکس ہیں اصل وجہ انکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی بری طرح ناکام ہوئی ہے۔اب ان نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے احمد علی دریشک،زرتاج گل اور اخون ہمایوں فوری طور پر پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیں اور عمران خان خود انکی سب کی پارٹی ممبر شپ بھی معطل کریں۔اور خاص طور پر اخوند ہمایوں کی الیکشن سے پہلے اور بعد کی تمام تر بینک اکاوئنٹس کی تفصیل حاصل کی جائے کیونکہ اس نے پارٹی ٹکٹ بیچے ہیں۔

اور پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان کیا ہے۔اگ اب بھی اس موقع پر انکے خلاف نوٹس نہ لیا گیا تو یہ لوگ پی ٹی آئی شہر بھر سے مکمل صفایا کر دیں گے۔پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اور ووٹرز سخت نارض ہیں اور انہوں نے اپنا پیغام ان الیکشن کے نتائج میں دے دیا ہے۔ کہ ہم احمد علی دریشک۔زرتاج گل اور اخون ہمایوں کی پارٹی دشمن پالیسیوںکو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور اگر پھر بھی انہی لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا تو پی ٹی آئی کا شہر میں کوئی نام لیوا بھی نہیں رہے گا۔آج مجھے اور تمام ورکز مایوسی کا شکار ہیں اور پارٹی قیادت سے انکے خلاف سخت ترین نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیںخدارا اب ڈیرہ غازی خان پر توجہ دیں اور پارٹی کو مزید نقصان سے بچائیں۔
قاسم دستی