ڈیرہ غازیخان کی خبریں 25/10/2016

DG khan

DG khan

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) پولیس کالج کوئٹہ دہشت گردی پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کی مذموم کوشش ہے۔ دشمن کبھی اپنی کوششوں کامیاب نہیں ہوگا قوم متحد ہے۔ حملہ فسطائیت ہے جس کو دیکھ کر انسانیت بھی شرما گئی ایسی انسانیت سوز کاروائی کرنے والے انسان کہلوانے کے لائق نہیں جلد کیفر کردار تک پہچ جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائمحمد حنیف خان پتافی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج کے شہداء کا خون رنگ لائے گا شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے پاکستانی قوم کبھی اپنے شہداء کو بھول نہ پائے گی، فوج ، پولیس سمیت تمام پاکستانی فورسز عظیم قربانی دے رہی ہے قوم کو ان پر ناز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) غیرموثر مانٹرننگ کی وجہ سے خود ساختہ مہنگائی سے شہری پریشان ہیں ۔متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بن گئے ہیں کاغذی کاروائی سے فائل کا پیٹ بھرا جارہا ہے عملی طور پر کچھ نہیں ہورہا ۔ شہری حلقوں کے نمائندہ وقاص بلال ، شیراز دستی، رانا محمد مقیم، غلام رسول، محمد یونس قریشی، غلام حیدرو دیگر نے کہا ہے کہ اشیاء خوردنوش مقررہ ریٹ سے زیادہ وصول کرنے کی شکایت کا بھی کوئی ازالہ نہیں ہوتا افسران صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہیں ۔ پائس کنٹرول کمیٹی سمیت مجموعی طور پر ضلع کی سطح پر آدھا درجن کمیٹیاں انتہائی غیر فعال ہیں ۔کمیٹی کے اجلاسوں میں سرکاری ممبران کو ہی مدعو کیا جاتا ہے اور اشیاء کے ریٹ مقرر کرتے وقت بھی اکثر دیکھاگیا ہے کہ تاجران کی تنظیموں کے ممبران و عہدیداران کو بلا کر ان کی مرضی کے ریٹ طے کئے جاتے ہیں ۔صارفین کی کونسل کی میٹنگ بھی لاحاصل ہیں بے اختیاری کی وجہ سے یہ بھی فعال نہیں صارف کونسل اور اسی طرح کی کمیٹیوں کے چیئرمین ڈی سی او ہیں اور سزاء و جرمانہ کا اختیار بھی انہی کے پاس ہے ممبران کو صرف میٹنگ میں بلاکر چائے پیش کی جاتی ہے۔