تونسہ: بس کی ٹکر سے باپ بیٹا سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

Accident

Accident

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے باپ بیٹا سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تحصیل تونسہ میں انڈس ہائی وےٹبی قیصرانی کے مقام پر تیز رفتار بس نے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔حادثے میں باپ بیٹا سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کے بعد بس ڈرائیور فرار ہوگیا ،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا ہے جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔