ڈیرہ غازی خان میں ٹریلر کی مسافر وین کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

Accident

Accident

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ملتان سے جانے والی مسافر وین کو ٹریلر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ملتان سے ڈیرہ غازی کان جانے والی مسافر وین کو پل ڈاٹ کے مقام پر پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے ٹکر ماردی۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت فہیم، محمد ساول اور مسعود کے ناموں ہوئی ہے، جن میں سے فہیم اور ساول سگے بھائی ہیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔