ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں 2/4/2016

Attaullah Jan Nasir

Attaullah Jan Nasir

ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر زیدی) سنٹرل جیل ڈیرہ میں بھائی کو قتل کرنے کے کیس میںپچیس سالہ سزایافتہ قیدی کی طرف سے گھروالوںکی طرف سے ملاقات کیلئے نہ آنے پردلبرداشتہ ہوکرلنگرخانہ کے تندورمیںچھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش’سپرنٹنڈنٹ جیل نے قیدی کیخلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرادیا’تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے بھائی کو قتل کرنے کے کیس میں25سالہ سزایافتہ قیدی حافظ ثناء اللہ ولدحافظ محمدافضل موہانہ سکنائے اعجازآبادنے جیل میںاپنے گھروالوںکی طرف سے ملاقات کیلئے نہ آنے پردلبرداشتہ ہوکرجیل کے لنگرخانے کے تندورمیںچھلانگ لگاکرخودکشی کی کوشش کی جسکوموقع پرموجودقیدیوںنے تندورسے نکال کربچالیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین میانخیل نے قیدی کے اس اقدام کیخلاف تھانہ کینٹ میںاقدام خودکشی کامقدمہ درج کرادیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیر زیدی) اڈہ بالی شمالی کے قریب تیزرفتارٹریکٹرٹرالی کی ٹکرسے موٹرسائیکل پرسوار گومل یونیورسٹی کے دواہلکار جاںبحق’بالی پل پر تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار ایف آرپی پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔صدرپولیس نے دوالگ الگ مقدمات درج کرلئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدودمیں موٹرسائیکل پر گومل یونیورسٹی فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے کلرک رحمت اللہ مروت اورگومل یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر9کے کلرک رحمان خان مروت چشمہ روڈپربالی اڈہ کے قریب جارہے تھے کہ ایک تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نے ان کوٹکرماردی جس سے یہ دونوںموقع پرجاںبحق ہوگئے۔رحمت اللہ اوررحمان خان آپس میںرشتہ داربتائے جاتے ہیں۔متوفیان کے قریبی عزیزتنویراسلم مروت نے اس واقعہ کی دعویداری نامعلوم ٹریکٹرڈرائیورکیخلاف درج کرادی ہے جبکہ دوسرے واقعہ میںتھانہ صدرکی حدودمیںبالی پل پر تیزرفتارٹریکٹرٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے موٹرسائیکل پرسوارایف آرپی کاپولیس کانسٹیبل اظہرعباس بلوچ سکنہ وانڈہ نادرشاہ زخمی ہوگیا۔جسکوفوری طورپرہسپتال داخل کرادیاگیاہے۔صدرپولیس نے اس واقعہ کی دعویداری نامعلوم ٹریکٹرٹرالی ڈرائیورکیخلاف درج کرادی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیر زیدی)کینٹ پولیس نے مفت پورہ غربی کے قریب کارروائی کے دوران کوٹ عیسیٰ خان کے رہائشی عبداللہ سے دوکلوسے زائدچرس برآمدکرلی’صدرپولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے پر چارافرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا’صدرپولیس نے بھیک مانگنے کی آڑمیںفحاشی پھیلانے والی سات بھکارنوںکوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کینٹ محمدعدنان نے مفت پورہ غربی میںمنشیات کیخلاف کارروائی کے دوران عبداللہ ولد جان محمدسکنہ کوٹ عیسیٰ خان سے 2010گرام چرس برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔صدرپولیس نے علاقہ پوٹہ میںہوائی فائرنگ کرنے پر کارروائی کرکے چارافرادرئوف’فتح شیر’رمضان اوردائودکیخلاف 4ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔صدرپولیس نے دوسری کارروائی میںشیخ یوسف اڈہ پر بھیک مانگنے کی آڑمیںفحاشی پھیلانے والی سات بھکارنوںکوگرفتارکرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیر زیدی) پٹواری ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی آنکھیں اور کان ہیں ان کی تربیت اور خدمات کی فراہمی سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور اس کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچیں گے ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ایچ ڈی او کے زیراہتما م دفتری سامان اور فرنیچر کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایچ ڈی او تحصیل ڈیرہ اور پہاڑپور کے چھ منتخب کردہ وارڈوں میں یو ایس ایڈ اینڈ سمال گرانٹس ایمبیسڈر فنڈ پروگرام کے تعاون سے ایک منصوبے پر کام کررہی ہے۔ جسمیں نئے لاگو کئے گئے حصول حق خدمات اور معلومات کے حق کے قوانین کی روشنی میں عوام کو دو لازمی خدمات فرد کا اجراء اور پیدائش سرٹیفکیٹ متعین کردہ دنوں میں فراہم کرنا ہے۔اس سلسلے میںریونیوڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی 2روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔تربیت کے بعد منتخب دفاتر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے انھیں دفتری سامان اور فرنیچر کی تقسیم کے لئے ایک تقریب کا اہتما م کیا گیا۔ تقریب میںسیکرٹری ٹو کمشنر ملک منصور قیصر، ریونیوڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں ، منتخب کونسلروں ،پٹواریوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حصول حق خدمات اپنی نوعیت کا اہم قانون ہے اور اس سے قبل اس نوعیت کی قانون سازی نہیں کی گئی۔ قانون کے آجانے کے بعد اس کے نفاذ کے لئے عملی کوششوں کی ضرورت ہے اور ایچ ڈی او کی یہ کاوشیں قابل تحسین ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک منصور قیصر نے کہا کہ قوانین کے حوالے سے عام لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں سرکاری ادارے ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس سے قبل شرکاء کو بتایا گیا کہ ایچ ڈی او تحصیل پہاڑ پور کے وارڈز دھپ شمالی،لاڑ،بگوانی شمالی اور تحصیل ڈیرہ کے وارڈز 2، 4 اور 5 میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے۔”ڈیرہ اسماعیل خان ،خیبر پختونخواہ میں مقامی حکومت میں جمہوری رویوں کے فروغ کے لئے سول سوسائٹی کی شمولیت” کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد لوگوں کو دو منتخب لازمی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ تقریب کے آخر میں عمر جاوید اور ملک منصور قیصر نے متعلقہ دفاتر میں سامان تقسیم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیر زیدی) ایس ڈی اوواپڈاحزب اللہ کی کنڈامافیاکیخلاف محلہ فقیرآباد’انڈس کالونی اورخیابان خیبرمیںکارروائی’چھ افرادکیخلاف تھانہ صدراورتھانہ کینٹ میںالگ الگ مقدمات درج کرادیئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی اوواپڈاحزب اللہ نے کنڈامافیاکیخلاف خیابان خیبرمیںکارروائی کرکے دانش’عبدالرحمن’حاجی تنویر جبکہ انڈس کالونی میںعزیزاللہ اوراسی طرح فقیرآبادمیںعبدالرشیداورزوجہ محمدمنیرکیخلاف انکے متعلقہ تھانوںصدراورکینٹ میںالگ الگ مقدمات درج کرادیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیر زیدی) علم مومن کی متاع گمشدہ ہے اسے جہاںسے علم ملے وہیںسے حاصل کرناچاہئے۔عطاء اللہ جان ناصر۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول نمبردوڈیرہ اسماعیل خان میںسالانہ نتیجہ کی تقریب سکول کے سابق ہیڈماستراورتنظیم اساتذہ ڈیرہ کے نائب صدر عطاء اللہ جان ناصر کی زیرصدارت منعقدہوئی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجی غلام مدنی نے انجام دیئے۔پروگرام میںسکول کے تمام اساتذہ اورطلباء نے بھرپورشرکت کی۔عطاء اللہ جان ناصر نے تمام کامیاب طلباء اورانکے والدین کوکامیابی پرمبارکباددی ۔انہوںنے کہاکہ یہ دنیاآخرت کی کھیتی ہے۔یہاںاچھے اعمال کرنے والے جنت اوربرے کام کرنے والے جہنم کی صورت میںبدلہ پائینگے۔اسی طرح اس دنیامیںمحنت کرنے والے کامیاب اورمحنت سے جی چرانے والے ناکامی کاسامنا کرتے ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ اسلام نے علم حاصل کرنے پربہت زورڈالا ہے ۔آپۖ کے فرمان کے مطابق علم مومن کی متاع گمشدہ ہے اسے جہاںسے بھی ملے وہیںسے اسے حاصل کرناچاہئے۔آخرمیںہیڈماسٹرنے جماعت ششم سے لیکرہشتم تک اول’دوئم اورسوئم آنیوالے طبلاء میںانعامی کپ اورمیڈلزتقسیم کئے۔آخرمیںوالدین کی تواضع کی گئی اورملک کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیر زیدی) میٹرک امتحانات،سینٹ ہیلن سکول (زنانہ)میں امتحان پر امن اختتام پذیر،ہال پر تعینات سپریٹنڈنٹس و عملے نے بہترین حکمت عملی مرتب کرکے نقل کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ،بورڈ انتظامیہ اور چیکرکی جانب سے اطمینان کا اظہار تفصیلات کے مطا بق سنٹر نمبر46 سینٹ ہیلن ہائر سیکنڈری سکول (زنانہ)میں تعینات سپریٹنڈنٹ فرزانہ یاسمین ،ڈپٹی سپریٹنڈنٹ سیدہ نورین سمیت اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹس ماریہ، مصطفی،طاہرہ نے امتحان کے پہلے دن سے بہترین حکمت عملی طے کرکے امتحان پر امن اختتام پذیر کرایا تمام امتحانی عملے نے مکمل ٹائم الرٹ رہ کر ہال میں پر امن اور منظم ماحول برقرار رکھا نامور اور قابلیت کے لحاظ سے مثالی سکول ہونے کے ناطے ہال کے اندر اور باہر سے کوئی نقل وغیرہ کا تصور نہیں رہا اس امتحانی سنٹر پر چیئر مین بورڈ پروفیسر فضل ربی ،کنٹرولر پروفیسر احسان اللہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ)کرک صابرہ پروین نے وزٹ کیے جنہوںنے تمام ماحول سے اطمینان کا اظہار کیا ہال پر تعینات امتحانی عملے کی جانب سے ایک وژن کے ساتھ ڈیوٹی کرنے کو ماہرین تعلیم نے خوب سراہا امتحانی عملے نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کی جانب سے شفاف امتحانی نظام کیلئے پاکٹ گائیڈوں پر مکمل پابندی،امتحانی مراکز کے گرددفعہ 144کا نفاذ،دوران امتحان امیدواروں اور امتحانی عملہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی، نقل میں ملوث پائے جانے والے امتحانی عملے کے خلاف سخت قانونی کاروائی اچھا اقدام ہے والدین سے گزارش ہے کہ نقل کی حوصلہ شکنی کیلئے اپنے بچوں کی رہنمائی کریں۔

US AID

US AID