ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں 28/3/2016

Dera Ismail Khan News

Dera Ismail Khan News

ڈیرہ اسماعیل خان (سیدتوقیرزیدی) محکمہ جنگلات نے ڈیرہ چشمہ روڈپرسرکاری اراضی پرقابضین سے اراضی واگزارکرکے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت پودے لگانے کاکام شروع کردیا’سیکرٹری ماحولیات سیدنذرحسین شاہ بخاری اورچیف کنزرویٹرخیبرپختونخواہ محمدصدیق خٹک کابلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے سلسلے میںڈیرہ چشمہ روڈ’پہاڑپور’ٹانک’ڈبرہ اورپروآکے مختلف علاقوںکادورہ اورپراجیکٹ پرجاری کاموںکاجائزہ’پراجیکٹ پربہترکام ہونے پر اسٹاف کوشاباش اورکام میںکوتاہی پرکمی کوفوری طورپردورکرنیکی ہدایات۔تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات ڈیرہ نے ڈی ایف اومحکمہ جنگلات موسیٰ خان بلوچ کی نگرانی میںڈیرہ چشمہ روڈکے دونوںاطراف پرسرکاری اراضی پرقابضین سے خالی کراکے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت پودے لگانے کاسلسلہ شروع کردیاہے۔قابضین نے کروڑوںروپے کی اراضی پرقبضہ کررکھاہے لیکن محکمہ جنگلات نے قابضین سے قبضے خالی کراکے سڑک کے دونوںکناروںپرپودے لگانے شروع کررکھے ہیں۔بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کاجائزہ لینے کیلئے سیکرٹری ماحولیات محکمہ جنگلات سیدنذرحسین شاہ بخاری اورکنزرویٹرخیبرپختونخواہ محمدصدیق خٹک نے ڈی ایف اوموسیٰ خان بلوچ کے ہمراہ ڈیرہ چشمہ روڈ’پہاڑپور’ٹانک’ڈبرہ’دامان ایریااورپروآکے علاقوںکادورہ کیااورانہوںنے پراجیکٹ کے تحت لگائے گئے پودوںکاجائزہ لیااس موقع پرانہوںنے کام کی رفتاراورکام کے معیارپرسٹاف کوشاباش دی جبکہ بعض مقامات پر کام میںکوتاہی پرمتعلقہ حکام کوکوتاہی دورکرنے اورکام کی رفتارکوتیزکرنیکی ہدایات بھی جاری کیں۔سیکرٹری ماحولیات سیدنذرحسین شاہ بخاری نے کہاکہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت خیبرپختونخواہ میںجولائی2015 ء سے ابتک 73ملین پودے لگائے جاچکے ہیں۔موسمی تبدیلیاںآرہی ہیں۔زمین کادرجہ حرارت بڑھ رہاہے۔اس سلسلے میںجنگلات کااہم کردارہے۔درخت لگاناہماراقومی فریضہ ہے۔خیبرپختونخواہ حکومت جنگلات کے فروغ کیلئے انتہائی سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔چیف کنزرویٹرمحمدصدیق خٹک نے کہاکہ ماضی کی نسبت موجودہ خیبرپختونخواہ حکومت نے جنگلات کے فروغ پرزیادہ توجہ دی ہے۔ماضی میںڈیرہ اسماعیل خان سے چترال تک جنگلات کیلئے صرف 85کروڑروپے کے فنڈزرکھے تھے جس میںصرف 75کروڑروپے تنخواہ کی مد میںخرچ ہوتے تھے اورصرف 5کروڑروپے ہی نئے پودوںکے لگانے پرصرف ہوتے تھے لیکن خیبرپختونخواہ کی موجودہ حکومت نے اس سال پہلے کی نسبت اڑھائی گنا زیادہ فنڈزجنگلات کے فروغ کیلئے رکھے ہیں۔اس پراجیکٹ کے تحت ہم مقامی زمینداروںکوپودے مفت مہیاکررہے ہیںاورپودوںکوپانی دینے کیلئے انکورقم بھی دی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ جنگلات کے فروغ سے نہ صرف اسکے ماحول پراچھے اثرات مرتب ہونگے بلکہ لوگوںکوروزگاربھی ملے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گھریلوتنازعے پرعلاقہ بلال آبادمیںدوبھائیوںکے درمیان لڑائی کے دوران گولی چلنے سے ماںموقع پرجاںبحق ہوگئی’ورثاء کی واقعہ کوچھپانے کی کوشش’واقعہ کی اطلاع پرایس ایچ اوکینٹ محمدعدنان نے موقع پر پہنچ کرواقعہ کی تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیںعلاقہ بلال آبادمیںگھریلوتنازعے پر دوبھائیوںاکمل اوراجمل میںلڑائی کے دوران والدہ روزینہ بی بی فائرنگ سے جاںبحق ہوگئی۔علاقہ ذرائع کے مطابق ورثاء فوراًمرحومہ کی نعش کو اپنے ہمراہ لیکرمیرانشاہ چلے گئے۔واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ اوکینٹ محمدعدنان موقع پرپہنچ گئے اورانہوںنے اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔پولیس نے شمالی وزیرستان جانیوالی چیک پوسٹوںکوبھی اس واقعہ سے آگاہ کردیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) فوارہ چوک بیت المال دفترکے قریبنعیم بھٹی نامی شخص کی ملکیت حمزہ فرنیچرفیکٹری میںخوفناک آتشزدگی کے دوران چالیس لاکھ روپے مالیت کافرنیچروقیمتی لکڑی جل کرخاکستر’آتشزدگی سے فیکٹری کی چھتیںاوردیواریں بھی زمین بوس ہوگئیں’فیکٹری مالک نے نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی میںاس واقعہ کامقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدودمیں فوارہ چوک بیت المال دفترکے قریب گزشتہ رات اچانک حمزہ فرنیچرفیکٹری میںاچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ اتنی شدیدتھی کہ شعلے دوردورتک دکھائی دے رہ تھے۔آگ سے فیکٹری میںموجودلوگوںکاجہیزکیلئے رکھاگیافرنیچراورقیمتی لکڑی جل گئی۔آگ اتنی شدیدتھی کہ آگ سے فیکٹری کی چھتیںاوردیواریںزمین بوس ہوگئیں۔واقعہ کی اطلاع پر سٹی پولیس اورفائربریگیڈموقع پرپہنچی اورانہوںنے آگ پرقابوپالیا۔فیکٹری کے مالک محمدنعیم بھٹی ولدمحمدسلیم بھٹی سکنہ اعوان آبادنے تھانہ سٹی میںاس واقعہ کامقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرادیاہے اورکہاہے کہ یہ آگ نامعلوم ملزمان نے فیکٹری میںلگائی ہے۔فیکٹری مالک کے مطابق آگ سے اسکاچالیس لاکھ روپے کانقصان ہوگیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ایس ایچ اوکینٹ محمدعدنان نے درابن چونگی پر بروقت کارروائی کرکے ہزاروںروپے مالیت کی آدھاکلوسے زائدچرس قبضے میںلیکرکلاچی کے رہائشی سمگلرکوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکینٹ محمدعدنان نے پولیس نفری کے ہمراہ درابن چونگی پربروقت کارروائی کرکے کلاچی کے رہائشی منشیات فروش صلاح الدین گنڈہ پورولدعظیم خان سے 510گرام چرس برآمدکرلی۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) ڈیرہ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میںابوالمعظم ترابی صدراورڈاکٹروزیرجعفرزکوڑی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میںابوالمعظم ترابی صدراورڈاکٹروزیرجعفرزکوڑی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔انتخابات کی نگرانی انفارمیشن ڈائریکٹرقاضی فضل احمد’صوبائی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محمدیوسف خان اورممبران نے کی۔کل 44ووٹوںمیںسے صدارت کے امیدوارابوالمعظم ترابی کو23اورنعیم جبران کو21ووٹ ملے جبکہ جنرل سیکرٹری کے امیدوارڈاکٹروزیرجعفرزکوڑی کو23ووٹ اورعنایت عادل کو20ووٹ ملے۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) جنرنلسٹ فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی چیرمین زوالفقار علی ملک اور کوارڈنیٹر جنرنلسٹ فائونڈیشن ڈیرہ اسماعیل خان سیدتوقیر حسین زیدی کاڈیرہ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میںسینئر صحافی ابوالمعظم ترابی کوصدراورڈاکٹروزیرجعفرزکوڑی کوجنرل سیکرٹری منتخب ہونے پرمبارکبادپیش کی ہے اورنومنتخب عہدیداران کواپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ویڈیوجرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدرحاجی زبیربلوچ’جنرل سیکرٹری جوادعلی فاروق’فنانس سیکرٹری محمدذیشان گل کٹی خیل’پریس سیکرٹری فرہادعلی فاروق’سینئرنائب صدرعدنان مدن اورنائب صدرحسنین قریشی نے مشترکہ اخباری بیان میںڈیرہ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میںابوالمعظم ترابی کوصدراورڈاکٹروزیرجعفرزکوڑی کوجنرل سیکرٹری منتخب ہونے اورجبکہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات میںمحمداخترقریشی کوصدراورساجدبھانڑی ایڈووکیٹ کوجنرل سیکرٹری منتخب ہونے پرمبارکبادپیش کی ہے اورنومنتخب عہدیداران کواپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔