ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں 28/3/2016

Zahid Moheb ullah

Zahid Moheb ullah

ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر زیدی) ضلعی امیر جماعت اسلامی زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام کا نظام وہ واحد نظام ہے کہ جسے زندگی میں شامل کر لیں تو کامیابی مقدربن جاتی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم جماعت اسلامی کے کارکن ہیں۔جس کی قیادت اور کارکن باکردار ہیں۔ہرمسئلے کے حل کیلئے جماعت اسلامی کوصف اول میںپائینگے اورآپکے مسائل کے حل کیلئے کوشاںرہیںگے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے یارک میں کونسلرزمحمدجمیل عرف لعل پٹھان ‘ملک عصمت اللہ اورمحمداشرف کی جانب سے جماعت اسلامی میںشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یوسی یارک کے امیرکونسلرمولانافضل الرحمن نے کہاکہ انشاء اللہ جماعت اسلامی کی دعوت گھرگھرپہنچائینگے۔دین کواپنی زندگیوںمیںلاناہوگا۔ہمارے اوپروہ لوگ مسلط ہیںجومخلص نہیںبلکہ حقوق کوغصب کرنیوالے ہیں۔اس موقع پر محمدجمیل’ملک عصمت اورمحمداشرف نے کہاکہ آزادامیدوارکی حیثیت سے علاقے کے لوگوںنے ہم پراعتماد کیا کئی جماعتوںکوآزماچکے ہیںکوئی مسائل حل کرنے میںسنجیدہ نہیں۔اب سب سے مایوس ہوکرجماعت اسلامی میںشمولیت اختیارکررہے ہیں۔یارک کونیویارک اورپیرس بنانے والے کینٹ میںچھپ کربیٹھ گئے ہیں۔اپنے آپکوپہنچانیں۔جماعت اسلامی کاہاتھ مضبوط کریںتاکہ غریب کواسکاحق مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدودمیں پشہ پل کے قریب موٹرسائیکل اورموٹرکارنمبرATR-934سندھ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میںموٹرسائیکل پرسوارگل شریف ولدبہائوخان وزیر اورنورعصمت گل ولد تاج محمدخان وزیرسکنائے یارک موقع پر جاںبحق ہوگئے۔جاںبحق ہونیوالے افراد اپنے رشتہ داروںسے ملنے کے بعداپنے گائوںواپس جارہے تھے۔ذرائع کے مطابق موٹرکاراورموٹرسائیکل سوارافرادآپس میںرشتہ داربتائے جاتے ہیں۔دوسرے واقعہ میں تھانہ صدرکی حدودمیںبلوچ ہوٹل کے قریب تیزرفتارفلائنگ کوچ نمبرLES-3836کی ٹکرسے زبیربلوچ ولد ابراہیم سکنہ بڈھانی موقع پرجاںبحق ہوگیا۔صدرپولیس نے متوفی کے والد ابراہیم کی رپورٹ پر نامعلوم فلائنگ کوچ ڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تیسرے واقعہ میںتھانہ پنیالہ کی حدودمیںسابقہ چوکی رحمانی خیل کے قریب تیزرفتارموٹرسائیکل کی ٹکرسے اسماعیل ولداسلم سکنہ رحمانی خیل زخمی ہوگیا۔جسکوفوری طورپرہسپتال داخل کرادیاگیاہے۔پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی)گومل یونیورسٹی پولیس نے جھوک قریشی اورسمیع آبادکے علاقہ میںسرچ آپریشن کے دوران تین بندوقیں’تین پستول سمیت بھاری مقدارمیںناجائزاسلحہ برآمدکرلیا جبکہ کرایہ داروںکے کوائف درج نہ ہونے پر پانچ کیخلاف مقدمات درج کرلئے’بارہ گرفتار’وانڈہ آدم خان میںبرکت اللہ کی منگنی کی خوشی میںہوائی فائرنگ کرنے پر یارک پولیس نے دوافرادکوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا’یارک پولیس نے وانڈہ میرعالم میںاشتہاری ملزم کوپناہ دینے پراشتہاری کے والدکوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے جھوک قریشی اورسمیع آبادکے علاقہ میںسرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے تین بندوقیں’تین پستول’چوبیس کارتوس’ایک خنجربرآمدکرلیاجبکہ جھوک قریشی اورسمیع آبادمیںکرایہ داروںکے کوائف درج نہ ہونے پر بارہ افرادکوگرفتارکرلیا۔یارک پولیس نے وانڈہ آدم خان میںبرکت اللہ نامی نوجوان کی منگنی کی خوشی میںہوائی فائرنگ کرنے پراخترعلی اورولی اللہ سکنائے چوارخیل کوگرفتارکرکے ولی اللہ سے ایک پستول تیس بوراورتین کارتوس برآمدکرلئے جبکہ وانڈہ میرعالم میںاشتہاری ملزم مشکات کوپناہ دینے پر اسکے والد اسلم ولدصنم کوگرفتارکرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) ڈی پی اوآفس میں لوگوںکے ساڑھے چارہزارڈرائیونگ لائسنس چارماہ سے زائدعرصہ کے دوران نہ بن سکے’لوگ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈی پی اوآفس میںدربدرکی ٹھوکریںکھانے لگے’متاثرہ افرادکاڈرائیونگ لائسنس نہ ملنے پراحتجاج۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوآفس ڈیرہ میںخیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے ڈرائیونگ لائسنس کی فوری فراہمی کیلئے مہیاکی گئی مشین کی موجودگی کے باوجودڈیرہ اسماعیل خان کے شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے دربدرکی ٹھوکریںکھانے پرمجبورہوچکے ہیں۔عرصہ چارماہ سے لوگوںنے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے اپنے تمام کوائف اورسرکاری خزانے میںچالان جمع کرارکھے ہیںلیکن ان کوڈرائیونگ لائسنس کارڈجاری نہیںکیاگیا۔لوگ اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے چارماہ سے ڈی پی اوآفس کے چکرلگانے پرمجبورہیں۔متاثرہ افرادنے ڈرائیونگ لائسنس نہ ملنے پر سخت احتجاج کیاہے اورآئی جی خیبرپختونخواہ سے اس بارے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) پیسکوواپڈاگومل یونیورسٹی فیڈرمیںاٹھارہ سے بیس گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام عاجزآگئے’متعلقہ سپرنٹنڈنٹ اورعملہ کی طرف سے اڈے کاٹنامعمول بن گیا’کاروبارتباہ ہوگئے’اہلیان علاقہ وانڈہ موچیانوالہ نے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوںپراحتجاج کااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیسکوواپڈاگومل یونیورسٹی فیڈرمیںاٹھارہ سے بیس گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن بن کررہ گئی۔نمازیوںاورطلباء کوسخت تکلیف کاسامناکرناپڑرہاہے۔لوگوںکے کاروبارتباہ ہوگئے ہیں۔علاقے میںپانی ناپیدہوگیاہے۔مریضوںکوسخت ذہنی کوفت کاسامناکرناپڑرہاہے جبکہ متعلقہ سپرنٹنڈنٹ اورانکاعملہ متعلقہ علاقے میںبجلی کے اڈے کاٹ دیتاہے جس کی وجہ سے مزیدکئی گھنٹے بجلی غائب ہوجاتی ہے۔اہلیان علاقہ وانڈہ موچیانوالہ نے پیسکوواپڈاگومل یونیورسٹی فیڈرکی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوںپرنکل کراحتجاج کااعلان کردیاہے اورکہاہے کہ چیف ایگزیکٹوپیسکوخیبرپختونخواہ ڈیرہ اسماعیل خان کے گومل یونیورسٹی فیڈرپوظالمانہ لوڈشیڈنگ کافوری نوٹس لیںاورلوڈشیڈنگ اوقات کوکم کرائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) پروآپولیس نے رمک چیک پوسٹ پر سندھ کے رہائشی شخص سے پانچ لاکھ 47ہزارروپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمدکرلی۔مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق پروآپولیس نے رمک چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران نبی بخش ولدمحمدحسین لغاری سکنہ سندھ سے دوران تلاشی پانچ لاکھ 47ہزارروپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمدکرلی۔پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے اسکے خلاف 489Cکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Munazza Shah Stident Mardan

Munazza Shah Stident Mardan

مردان (بیورورپورٹ) زونل ماڈل سکول غلہ ڈھیر کی ہونہار طالبہ منزہ شاہ نے تیسری جماعت میں 650میں سے 625 نمبر لیکر کلاس میں پہلی اور سکول بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعائوں ،اساتذہ کرام کی محنت اور اپنی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ میں مستقبل میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) پیکٹاکے صوبائی صدرپروفیسرنصراللہ خان نے کہاہے کہ کالج اساتذہ بورڈآف گورنرکویکسرمستردکرتے ہیں کیونکہ ایسانظام اصلاح کی بجائے تعلیم کی تباہی کاموجب ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گورنمنٹ ڈگری کالج نمبرون میںپیکٹاکے کانووکیشن میںمہمان خصوصی کی حیثیت میںکیا۔اس موقع پر اساتذہ کی بڑی تعدادموجودتھی۔کانوکیشن سے پیکٹاکے ڈویژنل رہنمائوںپروفیسرفیض اللہ’پروفیسرتنویربابر’پروفیسرولی اللہ’ پروفیسر عابد شاہ’پروفیسرعبدالرئوف اورپروفیسرجاویدخان نے بھی خطاب کیا۔صوبائی صدرپروفیسرنصراللہ خان نے کہاکہ بی اوجی کامطلب پرائیویٹائزیشن کے سواکچھ نہیں۔حکومت ادارہ جاتی اصلاح کرناچاہتی ہے توسیکرٹریٹ’ڈائریکٹوریٹ’کالج پرنسپل اورکالج کونسلرکواختیارات دیکرفعال بنائے نیزصوبہ کے کالجزمیںپرنسپل اورسٹاف کی کمی کودورکیاجائے تاکہ ادارے یکسوئی کے ساتھ فراہمی تعلیم میںکرداراداکریںانہوںنے کہاکہ تعلیم کوارزاںاورآسان کیاجائے۔اسے مہنگااورمشکل بنانے سے طلباء اوروالدین میںبھی بے چینی پھیل جائیگی۔انہوںنے کہاکہ بورڈآف گورنراورسول سرونٹ ایکٹ میںترامیم کسی صورت قبول نہیںہونگی۔ایساکرناتعلیمی اداروںکی تباہی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) ضلع کونسل اجلاس بدانتظامی اوربدنظمی کے باعث مچھلی منڈی بن گیا’ایجنڈانہ ہونے اورسرکاری افسران کی عدم شرکت پرضلع کونسل ممبران سراپااحتجاج بن گئے’اجلاس سے واک آئوٹ کے بعدکنونیئرنے اجلاس دوروزبعد30مارچ صبح دس بجے دوبارہ طلب کرلیا’ضلع کونسل ممبران کااجلاس کے آخرمیںمہمانوںکی کھانے کی بجائے چائے سے تواضع پراحتجاج۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کااجلاس کنونیئرسرداراسماعیل بلوچ منعقدہوا۔اجلاس میںضلع ناظم نوابزادہ عزیزاللہ خان علیزئی بھی شریک ہوئے۔اجلاس میںضلع کونسل ممبران نے اجلاس کیلئے ایجنڈافراہم نہ کرنے اوراجلاس میںسرکاری ضلعی افسران کی عدم شرکت پرسخت احتجاج کیا اورکہاکہ ضلع کونسل کے اجلاس کیلئے باقاعدہ ایجنڈاہوناچاہئے اورممبران کوپہلے سے اس بارے اطلاع دی جائے۔اجلاس میںسرکاری افسران کی شرکت برائے نام ہوتی ہے جوافسوسناک بات ہے۔افسران کی شرکت کوبھی یقینی بنایاجائے۔اس دوران اجلاس مچھلی بازاربن گیااورممبران اجلاس سے واک آئوٹ کرکے چلے گئے۔ضلع کونسل کنونیئر نے اجلاس کوملتوی کرکے دوبارہ دوروزبعد30مارچ بروزبدھ صبح دس بجے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔آخرمیںضلع کونسل ممبران اوردیگرمہمانوںکیلئے کھانے کی بجائے چائے کابندوبست ہونے پر ضلع کونسل ممبران ودیگرمہمانوںنے سخت ناپسندیدگی کااظہارکیااورکہاکہ اجلاس کیلئے چائے کی بجائے ممبران کیلئے کھانے کاانتظام ہوناچاہئے تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) متحدہ محاذاساتذہ ضلع ڈیرہ کاہنگامی اجلاس زیرصدارت رضاء اللہ ظفری وائس چیئرمین ایم ایم اے منعقدہوا۔جسمیںلاہوربم دھماکے کی شدیدمذمت کی گئی اورلواحقین کیساتھ ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعا کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رضاء اللہ ظفری نے کہاکہ معصوم ننھی کلیوںپرحملہ کرنے والے بے حس بے ضمیر مکاردشمن کے پالتوایجنٹ انسانیت کے دائرے سے نکل چکے ہیں۔علماء اساتذہ اورکونسلرکاحق بنتاہے کہ وہ ان غداروںپرکڑی نگاہ رکھیںدشمن اپنے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعداپنی طاقت کامظاہرہ کرناچاہتاہے لیکن یہ اس کی بھول ہے۔اب ان کے دن گنے جاچکے ہیں۔والدین اپنے بچوںپرنظررکھیںاورملک اوراپنے خاندان کومصیبت میںگرفتارکرنے سے بچائیں۔اجلاس میںحاجی ایوب بلوچ’چوہدری امین الدین’اکرام گنڈہ پور’خالدخان سیال’گوہرایوب’زکریاعلوی’مولاناعبیداللہ نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Funeral Prayer

Funeral Prayer

ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر زیدی) یوسی نمبرون وارڈٹو کے جنرل کونسلر مرتضیٰ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ تھلہ یلہ شاہ پراداکی گئی ۔بعدازاں مرحوم کواشکبارآنکھوں کے سامنے کوٹلی امام حسین میںسپردخاک کردیاگیا۔مرحوم کی قل خوانی آج شام4بجے حسینیہ چوک پرہوگی۔مرحوم کی وفات پر مولانارمضان توقیر’ مولانا نذیر حسین’سیدسجادحسین شاہ شیرازی ناظم’جنرل کونسلرشیخ اظہر’چیئرمین محمدیونس حلوائی ‘ناہیدبخاری’سیدعابدحسین ٹھیکیدار’سیدتحسین علمدار اور پیر علی رضاشاہ ویوتھ کونسلر سیدسفیر حسین زیدی ، سید عارف علی زیدی تحصیل ممبردیگرنے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کیلئے بخشش اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔ )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔