ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافرکوچ اور ٹرالر سے تصادم میں 5 افراد جاں بحق

Accidents

Accidents

ڈی آئی خان (جیوڈیسک) چونڈہ چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔

بنوں سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی مسافر کوچ چونڈہ چیک پوسٹ کے قریب تیزرفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرالرسے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 14 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال لکی منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد میں 2 خواتین اورایک بچہ بھی شامل ہے۔ لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔