ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں 23/10/2016

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان: قریشی موڑ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، گومل یونیورسٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں قریشی موڑ کے قریب 22سالہ محمد آفتاب محسود ولد نور محمد سکنہ کورائی موٹرسائیکل پر مدرسہ سے پانچ سالہ اصریم ولد عرفان راجپوت سکنہ توصیف آباد اور اسکے بھائی تین سالہ عویمر کو گھر چھوڑنے جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر نے ان کو ٹکر ماردی جس سے اصریم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ عویمر اور آفتاب زخمی ہوگئے ۔جن کو سول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیا گیا ہے ۔ گومل یونیورسٹی پولیس نے آفتاب کی رپورٹ پر نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف 279-320-337G-427کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان ()پروآ پولیس نے علاقہ جھوک عبداللہ کی جامع مسجد میں لائوڈ سپیکر کے ناجائز استعمال پر امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پروآ پولیس نے جامع مسجد جھوک عبداللہ میں لائوڈ سپیکر کے ناجائز استعمال پر مسجد کے امام ربنواز بلوچ ولد بہاول کے خلاف تین لائوڈ سپیکر ایکٹ 188/کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان ()نواب پولیس نے وانڈہ کریم درکھان میں اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ۔ وانڈہ مرت سے اسلحہ برآمد ۔ جبکہ دو کرایہ داروں کے کوائف درج نہ کرنے پر دو کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر نواب پولیس نے وانڈہ کریم درکھان میں اشتہاری ملزم منور کو پناہ دینے پر سعد اللہ کو گرفتار کرلیا ۔وانڈہ مدت میں غلام قدیر سے کریم درکھان سے 510گرام چرس برآمد کرلی ۔ کرایہ داروں کے کوائف درج نہ ہونے پر حمید اللہ اور سلیم شاہ کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان ()فکر حسین یزیذی قوتوں کی شکست ہے ۔ انیس رضا نواسئہ رسول ایک فکر ایک عظیم سوچ کا نام ہے ۔ سردار علی امین خان گنڈہ پور وزیر مال خیبر پختونخواہ ،نواسئہ رسول کی شہادت صبر آمن کی عظیم مثال ہے ۔ قسمت اللہ قادری ۔تفصیلات کے مطابق امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں ایک عظیم الشان سیمنار فکر حسین مرکز اہلسنت و جماعت مدینہ مسجد میں منعقد کیا گیا سیمنار سے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ نواسئہ رسول ایک عظیم فکر اور سوچ کا نام ہے امام حسین ہمارے لئے مشعل راہ ہے انکی تعلیمات امت کیلئے عظیم فکر ہے سیمنار میں رضائے حسان کے جنرل سیکرٹری انیس رضا نے کہا کہ فکر حسین یزیذی قوتوں کی شکست ہے نواسئہ رسول کی زندگی ہمارے لئے بہتر ماڈل ہے آپکی شہادت یزیذ کی شکست اور یزیذی سوچوں کی شکست ہے ۔ سیمنار میں علماء اہلسنت کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں صاحبزادہ توحید فاروقی ،صاحبزادہ عابد فاروقی، سید جمشیدشاہ ،صاحبزادہ محسود الحسن فخری،حاجی عبدالرئوف ، کونسلر آصف خان،شیخ اظہر ،شفیق الر حمان قادری ،یعقوب قریشی ،آصف لکھیسر ، حاجی عبدالحمید ،سید آغاشاہ گیلانی اور علماء اہلسنت اور عوام اہلسنت نے امام عالی و قار کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔اور خیرات کا اہتمام کیا گیا ۔