سوئس قونصل جنرل کی عبدالستار ایدھی سے ملاقات

Aimal Wise ,Abdul Sattar Edhi

Aimal Wise ,Abdul Sattar Edhi

کراچی (جیوڈیسک) سوئٹزر لینڈ کے کراچی میں قونصل جنرل ایمل وائز نے اپنے عملے کے ہمراہ ایدھی ہوم میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی سے ملاقات کی اور ان کی سماجی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مایوس لوگوں کو امید دلانے، بے گھروں کو چھت فراہم کرنے اور مفلسوں کو باعزت مقام دلانے کیلئے عبدالستار ایدھی کی خدمات دنیا بھر کے لوگوں کیلئے ایک اعلیٰ مثال ہے۔

بلاشبہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ خیر خواہی میں پاکستان عالمی چیمپئن اور انسانی حقوق کے معاملے میں رہنما کی حیثیت رکھتا ہے۔ عبدالستار ایدھی نے سوئس قونصل جنرل کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔