تصویر مٹا دی ہم نے

تجھ سے کرکے وابستہ ، اپنی تقدیر گنوادی ہم نے
اب فریم تو ہے باقی ، مگر تصویر مٹادی ہم نے

تیری خود غرضیوں کا حساب رکھ کے جینا بڑا مشکل تھا
زندگی پر خود ہی ایک Compulsion لگا دی ہم نے

ہزاربار کھائے ہیں دھوکے پھر بھی بار بار
انہی جھانسوں میں آکے خود کو سزا دی ہم نے

کس کس کو سمجھائیں ، نہیں نیت کا کھوٹ ہم میں
اک تیرا بھرم رکھنے میں ، عزت گنوادی ہم نے

اس تپتی سر زمیں پے ابر کرم جو برسا
سیراب تو کیا ہونا تھا شامت ہی بلالی ہم نے

Mrs Jamshed Khakwani

Mrs Jamshed Khakwani

مسز جمشید خاکوانی