ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے علاقے میں خوشحالی کا نیا باب کھلے گا۔ حفیظ الرحمان

Speech

Speech

راجن پور (اسپیشل رپورٹر) ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے علاقے میں خوشحالی کا نیا باب کھلے گا۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک۔تفصیلات کے مطابق۔رکن قومی اسمبلی سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک نے یونین کونسل مرغائی میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا ڈیڑھ کروڑ روپے سے شروع ہونے والے ان منصوبہ جات میں نالی سولنگ و متفرق کام شامل ہیں۔

افتتاحی تقریبات میں شرکت کرنے جب وہ کوٹ مٹھن سے مرغائی پہنچے جہاں نامور سیاسی شخصیت سید ایاز شاہ بخاری اور سید امتیاز شاہ بخاری نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ ان کاپرتپاک استقبال کیا ،لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے انہیں پنڈا ل تک لے آئے جہاںکارکنوں کی بڑی تعدادشریک تھی اس موقع پر سید امتیاز شاہ بخاری نے نئے منصوبوںبارے اک سپاس نامہ بھی پیش کیاجس میں یونین کونسل مرغائی کے علاوہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر زور دیا گیا۔جبکہ رکن قوم اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے آغازسے نہ صرف علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا باب شروع ہوگا بلکہ روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کے موقع پر جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کرنے کے لئے ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف مخلص ہیں انشاء اللہ پورے ملک میں 2018 ء تک پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ راجن پور میں چالیس سال سے زائد عرصہ سے اقتدار کے مزے لینے والوں نے سوائے محرومیوں کے کچھ نہیں دیا ،ہم نے یہاں کے لوگوں کی ضروریا ت کو پورا کرنے لئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ راجن پور میں پاسپورٹ کا قیام یہاںکے لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کو اب ڈیرہ غازیخان جانے کی ضرورت پیش نہیں آئیگی۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عبداللہ گبول اسپیشل رپورٹر راجن پور۔03336445814 ۔