شہدادکوٹ میں لاڑکانہ روڈ پر مزدہ اور موٹر سائیکل میں ٹکر۔ باپ جاں بحق بیٹا شدید زخمی

Shahdadkot

Shahdadkot

شہدادکوٹ: شہدادکوٹ میں لاڑکانہ روڈ پر مزدہ گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں باپ بیٹا شدید زخمی۔دونوں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل۔اسپتال میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث زندگی بچانا مشکل پڑ گئی۔باپ چل بسا۔بیٹا اب بہی زندگی اور موت کی کشمکش میں

شہداد کوٹ میں لاڑکانہ روڈ پر شاہی گاؤں کے مقام پر مزدہ گاڑی اور موٹرسائیکل کے زوردار ٹکر لگنے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں شہدادکوٹ کی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث زخمی کو بچانہ مشکل پڑ گیااور حادثے کے زخمی سہون کارڑو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے۔دوسری طرف جانبحق ہونے والے شخص کا 5سالہ بیٹاالطاف کارڑو اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

اسپتال میں بجلی کی بندش کے باعث ڈاکٹرز کو امداد ی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپتال میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث زخمی کو بچانے میں کافی دشواریوں کا سامنہ کرنا پڑا۔حادثے کا شکار باپ اور بیٹا شہدادکوٹ سے اپنے آبائی گاؤں میٹھا خان کارڑو جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوئے۔حادثے کے فوری بعد شہریوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔دوسری طرف پولیس نے مزدہ گاڑی کو اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

03152515800