ترقیاتی منصوبوں کے اربوں فنڈز کا ریکارڈ غائب کر دیا گیا

Record Missing

Record Missing

لاہور (کرائم رپورٹر) ٹن پرسینٹ سیکنڈل، ترقیاتی منصوبوں کے اربوں فنڈزکا ریکارڈ غائب کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق رواں سال کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کاریکارڈ ٹی ایم اے ،ٹی ایم اوسمیت دیگر پنجاب کے افسروں نے فنڈز خردبرد کرکے صوبائی وزیر کو” ٹن پرسینٹ کمیشن ”اداکرنے کے بعد غائب کردیاہے۔

ان سرکاری افسروں کا دعویٰ ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کاریکارڈ بارشوں کی نذر ہوچکے ہے جس کی بناء پر ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ ان کے موجود پاس نہیں ۔سب سے زیادہ ایک ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈفیصل آباد کے لائل پور ٹائون، مدینہ ٹائون ،اقبال ٹائون کا ہوا،یہ حلقہ ایم این اے میاں منان اور ایم پی اے فقیر حسین ڈوگرکا ہے۔

فیصل آباد کے متاثرہ تینوں ٹائونوں کا ریکارڈانچارج ”ٹی او اینڈآئی ایس ”میاں خالد جاوید اورایک صوبائی وزیر کاقریبی ساتھی ٹھیکیدارنثار بٹ ہے،دوسرا نمبر گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،قصور، نارووال ،شیخوپورہ ، جھنگ ، لیہ ودیگرشہر شامل ہیں۔جہاں پر افتتاحی بورڈنصب کردیئے گئے ہیں لیکن کو ئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔

ٹی ایم اے ،ٹی ایم اوزکیخلاف 4ہزارسے زائد شکایات کی درخواستوں پر کاروائی نہیں ہوسکی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کوان عناصر کیخلاف کاروائی کرنے میں مشکلات کا سامناہے۔