ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ محمد علی راشد

Mohammad Ali Rashid Park Visit

Mohammad Ali Rashid Park Visit

کراچی : قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست نمائندے عوامی خدمت کے سلسلے میں اپنی کاوشوں کو برئوے کار لارہے ہیں اور ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور حق پرست قیادت بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کرنے اور انکی مشکلات و تکالیف میں کام کر کے اطمینان محسوس کرتے ہیں شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے پارکوں کی تزہین و آرائش سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے حق پرست قیادت شہریوں کی خدمت کا عزم لیکر آئی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار کورنگی نمبر 5 پارک پودا لگانے کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول ، میونسپل کمشنر ظلعت محمو د ، ڈائریکٹر پارک جاوید ، ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز محمدرفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز سیدمحمد احمد اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے حق پر ست رکن قومی اسمبلی محمد علی راشد نے موقع پر موجود محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ درختوں اور پودوں کی حفاظت کی جائے اور اس سلسلے میں کسی قم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا پارک میں مزید نئے پودے لگائے جائیں پارک میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت کی جائے تاکہ پارکوں میں روشنی کی فراہمی متاثر نہ ہونے پائے بلدیہ کورنگی میں ترقیاتی عمل جاری و ساری رہنا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پارک کی تعمیر ومرمت کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول میسر آسکے اور فیملیز اپنے بچوں کے ساتھ پارک میں تفریح کے لئے آسکیںایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ بلدیہ کورنگی کے عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لارہے ہیں اس سلسلے میں ہر یو سی میں بلا امتیاز وتفریق عوام کی خدمت کررہے ہیں اورصحت مند ماحول بنانے کے لئے اپنے دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں تاکہ صحت مند ماحول میں پرورش پانے والی نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی کورنگی کا نام روشن کرے بلدیہ کورنگی کی عوام الناس کو صحت افزا اور خوبصورت ماحول میسر آئے جہاں وہ اپنے فرصت کے لمحات کو انجوائے کرسکیں لہذا انھیں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحی ہے۔