کاہنہ میں ترقیاتی کام شروع کروانے پر رانا مبشر، میاں شہباز شریف کے مشکور ہے، حاجی بشارت علی

NA 129 LAHORE

NA 129 LAHORE

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے چئیرمین ،معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی ،سیاسی وسماجی رہنما آصف علی رحمانی ،رانا راشد ، وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ ،جنرل کونسلر،محمد سجاد،جنرل کونسلرعرفان شاہ، جنرل کونسلر ذولفقار اقبال قریشی نے گزشتہ روز کاہنہ میں وارڈ نمبر چھ کی ٹوٹی پھوٹی گلیوں کا افتتاح کیا۔

لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاہنہ میںترقیاتی کام شروع کروانے پر رانا مبشر، میاں شہباز شریف کے مشکور ہے رانا راشد نے کہاکہ آئندہ عام انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور گھر گھر ہماری پارٹی کاپرچم لہرائے گا۔

روشن خیال اور ترقی پسند جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سالوں میں پنجاب میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات نہیں ہوسکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر دھرنوں اور احتجاجوں سے ترقیاتی عمل رک جاتا تو ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہوتا،اس لئے عوام ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا ہاتھ روکا۔ انہوںنے کہا کہ بجلی کے منصوبے جس تیزی سے لگ رہے ہیں، ان میں احتجاج اور دھرنوں سے رکاوٹ ڈالنا قومی جرم ہوگا۔

سیاسی جماعتیں خدارا ہوش کے ناخن لیں۔قوموںکو تاریخ میں ایسے مواقع صدیوں میں ایک بارہی ملتے ہیں،اگر خدا تعالیٰ نے پاکستان کی ترقی کیلئے سنہری موقع فراہم کیا ہے توخدا کیلئے ملک کی تقدیر کے ساتھ کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔ حکومت کو اور عوام کو اپنا کام کرنے دیں اورملک ترقی کے جس راستے پر چل پڑا ہے اس راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی ناکام جماعتیں ہیں ان کے ساتھ کوئی دوسری جماعت چلنے کو تیار نہیں ۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت ہے یہ ہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی ہے ۔ عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے اور عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ناکام خان ہیں اور بلاو ل بھٹو زرداری ہمیشہ اپنے مفاد کی بات کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی پہلے سندھ میں کچرا ختم کرے پھر دوسرے صوبوں کی بات کرے ۔کے پی کے میں تحریک انصاف ناکام جماعت ثابت ہوچکی ہے۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 031234828367