دیوا اکیڈمی گلشن اقبال میں کلاس روم اور کانفرنس ہال کا افتتاح آج ہوگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دیوااکیڈمی گلشن اقبال میںنو تعمیر کلاسز اور کانفرنس ہال کا افتتاح (آج)مورخہ 30اپریل بروز ہفتہ صبح ساڑھے دس بجے دیوا اکیڈمی گلشن اقبال نزد ڈسکو بیکری منعقد ہوگا۔افتتاح نیشنل بنک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کرینگے ،دیوا اکیڈمی گلشن اقبال میں نیشنل بنک آف پاکستان کی جانب سے نئی کلاسز اور کانفرنس ہال کی تیزئن و آرائش کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح کیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ نیشنل بنک تعلیم اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اسکولوں کی تعمیر و ترقی اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے کے لئے اسپورٹس کے ہر شعبوں کے مقابلے کے لئے ہمیشہ پیش پیش ہے ۔