ڈی جی خان میں پولیس مقابلہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق

DG Khan

DG Khan

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر نوتک میں چھاپہ مارا۔ جہاں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ایس ایچ او صدر عمران بروہی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جس کے بعد ضلع بھر کی پولیس کو بلا لیا گیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔ ابھی تک ڈاکوؤں کی تعداد کا علم نہیں ہو سکا۔