ڈی جی خان کے عمیر پہلوان نے شیر پنجاب دنگل کا ٹائٹل جیت لیا

Umair Pehalwan

Umair Pehalwan

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسٹیڈیم میں “شیر پنجاب” دنگل کی فائنل فائٹ ہوئی، دونوں پہلوان جیت کے جذبے سے میدان میں آئے، دھوبی پٹکا اور بارلی کا داؤ لگایا۔

پندرہ منٹ تک کوئی ٹرِک کام نہ آیا تو ڈیرہ غازی خان کے عمیر نے لاہوری حریف مالو پہلوان کو “کنڈہ ڈالا”۔ پنجاب اسٹیڈیم میں پنجاب ہی کی دیسی کُشتی کا سترہواں منٹ فیصلہ ثابت ہوا جب عمیر پہلوان نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پھر خوب بھنگڑے ہوئے اور ڈھول بجے، شیر پنجاب عمیر پہلوان نے کہا کہ حکومت تعاون کرے تو بھارتی پہلوانوں کے خلاف زور دکھانے کو تیار ہیں۔ رستم زماں گاما پہلوان کا ٹائٹل جوڑ اتوار کو پڑے گا۔