ڈی جی رینجرز نے قانون سے ہٹ کر بات نہیں کی ،وزیرداخلہ

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے 230 ارب روپے سے متعلق رینجرز کی رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈی جی رینجرز نے قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کی

ایک سال کی کارکردگی کی بنیاد پر اپیکس کمیٹی میں سفارشات دیں ، امید ہےسندھ حکومت اس پر عمل کرے گی، ایشوز کو سیاست کی بھینٹ چڑھا نا قوم کی خدمت نہیں ہو گی۔ چودھری نثار نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہو ئے کہا کہ کراچی میں رینجرز کی موجودگی تحفظ کا نشان ہے۔

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی پولیس کیساتھ تعاون کررہے ہیں۔