ڈھاکا : سو سے زائد بچوں کے قاتل 6 افراد کو قید کی سزا

Poisonous Medicine

Poisonous Medicine

ڈھاکا (جیوڈیسک) زہریلی دوا بنانے پر بنگلادیش کی عدالت نے 6 عہدے داروں کو سزا سنا دی،زہریلی دوا پینے سے1990ء میں 100سے زیادہ بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔

بنگلادیش کی ایک عدالت نے دوا بنانے والی ایک کمپنی کے 6 سینئر عہدے داروں کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

1990ء میں اس کمپنی کی بنائی ہوئی زہریلی دوا پینے کے بعد100 سے زائد بچوں کے گردے خراب ہوگئے تھے،جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔ 2009ء میں بھی یہ دوا پینے سے درجنوں بچے جاں بحق ہو ئے۔