ڈی آئی خان : پولیس موبائل پر راکٹ حملہ اور فائرنگ، دو اہلکار جاں بحق

DI Khan

DI Khan

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈی آئی خان کے نواحی علاقے درابن میں پولیس کی موبائل پر نامعلوم افراد نے راکٹ حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ جس سے ایک اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

جبکہ اے ایس آئی اور ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں دوسرا پولیس اہلکار بھی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں اعظم اور منیر احمد شامل ہیں۔

اس واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے کا سرچ آپریشن کیا گیا۔