شیریں لہجے میں چھپا زہریلا ڈنگ

Mean Friend

Mean Friend

تحریر: مدیحہ ریاض
زندگی میں کچھ لوگ آپ کو فالو کر رہے ہوتے ہیں۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ آپ کے چاہنے والے ہیں۔یا اِن کو آپ سے محبت ہے بلکہ وہ آپ کی غلطیوں کی تلاش میں رہتے ہیں کہ جہاں آپ غلطی کریں وہیں اِن کو بیٹھے بیٹھائے ایک افسانہ مل جائے۔ اور وہ اِس افسانے کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ تاکہ آپ کی ذات پے کیچڑ اچھال سکیں۔

ایسے لوگ خباثت کے سب سے اوپر والے درجے پر فائز ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنی ذات کو دوسرے کے سامنے ایسے ظاہر کرتے ہیں۔جیسے وہ آپ کے بڑے ہمدرد ہیں۔

درحقیقت وہ آپ کے سب سے بڑے دشمن ہوتے ہیں۔ ایسے افراد ہمارے اِردگرد پائے جاتے ہیں۔ پڑوسیوں’عزیزواقارب ‘اور دوست احباب میں کوئی نہ کوئی ایک ایسی گھٹیا صفت فطرت کا شخص موجود ہوتا ہے۔ ایسے گھٹیا صفت انسان ہمیشہ پیچھے سے وار کرتا ہے۔

سامنے ایسے محبت جتاتا ہے جیسے شہد کی مکھی کو پھولوں سے ہوتی ہے۔ایسے لوگوں کو نہ چاہتے ہوئے بھی آپ زندگی بھر بھول نہیں پاتے۔

Madeeha Riaz

Madeeha Riaz

تحریر: مدیحہ ریاض