چلاس: تھانہ جل میں دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام

 Attack

Attack

دیامر (جیوڈیسک) چلاس پولیس نے تھانہ جل میں دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔

ڈی آئی جی دیامر عنایت اللہ فاروقی کے مطابق چلاس میں 8 سے 10 مسلح دہشت گردوں نے جل تھانے میں پولیس پر حملہ کیا،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے،فائرنگ سے تھانے کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچا.

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا مقصد پولیس کو تشدد کر کے ان کا اسلحہ حاصل کرنا تھا۔علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔