ڈائمنڈ لیگ سو میٹر ریس میں یوسین بولٹ نے کامیابی اپنے نام کر لی

Usain Bolt

Usain Bolt

لندن (جیوڈیسک) لندن میں منعقد ہونے والی ڈائمنڈ لیگ 100 میٹر ریس میں جمیکا کے یوسین بولٹ نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ 3000 میٹر ریس میں برطانیہ کے موفارہ نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

جمیکا کے سٹار ایٹھلیٹ یوسین بولٹ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ڈائمنڈ لیگ 100 میٹر ریس اپنے نام کرلی۔ یوسین نے مقررہ فاصلہ 9.87 سیکنڈ میں طے کر کے تمام ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ایک بار پھر یوسین بولٹ نے ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی جبکہ 300 میٹر ریس میں برطانیہ کے محمد فارہ نے کامیابی سمیٹی۔ فارہ نے مقررہ فاصلہ 7 منٹ 34 سیکنڈ میں طے کر کے اس سال کی بہترین پر فارمنس دی۔