مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 10/10/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج شہزادہ سلطان کا امام بارگاہ قصر سجادیہ مصطفی آباد کا اچانک دورہ، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کرنے پر ڈی ایس پی مرزا عارف رشید اور ایس ایچ او حاجی محمد اسلم کو شاباش، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج شہزادہ سلطان کا امام بارگاہ قصر سجادیہ مصطفی آباد کا اچانک دورہ کیا اور سیکورٹی کے انتظامات کو چیک کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید ، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم بھی موجود تھے، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج شہزادہ سلطان نے ملازمین سے مصافہ کیا اورڈ ی ایس پی مرزا عارف رشید و ایس ایچ او حاجی محمد اسلم کو شاباش دی، اور سیکورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اللہ وسایاکو قتل کروانے والے دو افراد سے آلہ قتل بر آمد، انچارج ہومیسائنڈ یونٹ مصطفی آباد قربان علی کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق انچارج ہومیسائنڈ یونٹ مصطفی آباد سب انسپکٹر قربان علی نے 10اگست کو اللہ وسایا کو قتل کرنے والے دو افراد شاہد عرف شاہدی اور اللہ رکھا عرف بھائی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے آلہ قتل دو پسٹل بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔